کراچی؛ مومن آباد پولیس کا ڈکیت گینگ سے مبینہ مقابلہ، 4 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و مال مسروقہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
کراچی:
مومن آباد پولیس نے رحیم شاہ کالونی کے ٹو پہاڑی کے قریب ڈکیت گینگ سے مبینہ مقابلے کے دوران 3 زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار 3 ڈاکوؤں کو مہران ولد ابراہیم ، اسمٰعیل ولد فضل خالق ، فہیم ولد گلشیر کے نام سے جبکہ چوتھے ساتھی کو اکرام عرف ببلا ولد اکرم کے نام سے شناخت کیا گیا جن کیے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، چلیدہ خول ، چھینے گئے موبائل فونز ، نقدی اور 2 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے تینوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 10 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے پیرآباد فرنٹیئر کالونی کی رہائشی 10 سال کی مریم مبینہ طور پر اغواء ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں پیرآباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے مقدمہ میں پڑوسی حیدر شاہ کو نامزد کیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق دو روز قبل مریم گھر کے باہر کھیل رہی تھی، بیٹی واپس نہیں آئی تو اس کی تلاش کی مگر نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حیدر شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔