مظفر آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ 2026ء میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جلسے سے خطاب میں کہا پیپلزپارٹی نے مشکل ترین وقت میں آزاد کشمیر میں اقتدار سنبھالا، عام آدمی کا اعتماد پیپلز پارٹی پر ہے، آزاد کشمیر میں عوامی راج قائم ہو چکا، ریاستی معاملات کے حل میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کو کابینہ کی منظوری سے دوبارہ فعال کر دیا گیا، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر شہری 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا باغ میں ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے باغ میں یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیصل ممتاز راٹھور

پڑھیں:

حکومت خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے‘ حافظ نعیم الرحمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-01-22
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی اور معاشرے میں ان کے تعمیری کردار کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ نابینا پن یا کسی دیگر معذوری کا شکار ہونے کے باوجود بعض افراد ملک میں نمایاں اور قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جماعت اسلامی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ حکومت معذور افراد کے لیے ملازمتوں میں مختص کوٹے پر میرٹ کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائے۔ 3دسمبر عالمی یوم معذوراں کے موقع پر کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی افراد کے حوالے سے مستند اعدادوشمار تک مرتب نہیں ہوئے، گزشتہ خانہ شماری میں ان کی تعداد اعشاریہ 48 فیصد کے قریب بتائی گئی ہے تاہم بعض مقامی اور عالمی اداروں کے مطابق پاکستان میں لگ بھگ 2 کروڑ کے قریب افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔ حکومت جدید بنیادوں پر خصوصی افراد کے اعدادوشمار مرتب کرے تاکہ انہیں مدنظر رکھتے ہوئے حکومت و فلاحی ادارے مل کر معذور افراد کے لیے بہتر اور جامع حکمت عملی مرتب کرسکیں۔ امیرجماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم ہر ڈویژن کی سطح پر معذور افراد کی تعلیم کے لیے خصوصی تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز قائم کیے جائیں۔ معذور افراد کے لیے ملازمتوں میں2 فیصد کوٹا رکھا گیا ہے تاہم انہیں کوٹے کے مطابق ملازمتیں نہیں مل رہیں، یہ ظلم و زیادتی ہے۔ معذوری کا شکار افراد کے لیے تکنیکی تربیت کا بندوبست کیا جائے اور ان کی بحالی (ری ہیب) کے لیے بھی کاوشیں ہونی چاہییں۔ اسی طرح وفاقی و صوبائی حکومتیں خصوصی افراد کے لیے مفت سفری سہولتیں اور چھوٹے کاروبار کے لیے بلا سود قرض کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔ معذور بچوں کے والدین سے مل کر ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ بھی ریاست کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مجموعی طور پر ایسا طرزعمل اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ جس سے معذور افراد کسی قسم کے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔ معذور خاندان کے بچوں بچیوں کے لیے شادی گرانٹ مختص کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے معذوری کا شکار افراد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت پاکستان کے دروازے ان کے کھلے ہیں۔ بہتر اور ترقی یافتہ پاکستانی معاشرہ کی تشکیل کے لیے ہم اپنے تئیں ہر ممکن جدوجہد کرر ہے ہیں ، جماعت اسلامی بلا تقریق ہر پاکستانی کے حقوق کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ اللہ کی مدودونصرت اور عوامی تائید سے اقتدار میں آکر جماعت اسلامی ایک ایسے پاکستان کی تشکیل ممکن بنائے گی جس میں ہر شہری کو تمام بنیادی حقوق دستیاب ہوں اور ایسا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم ہو جس سے اسلامیان برصغیر کے اس خواب کی عملی تعبیر ممکن ہو جائے جس کے لیے انہوں نے لازوال قربانیاں دیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مقبول گوندل نے آڈیٹر جنرل آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • پیپلز پارٹی وسائل لوٹنے میں اسلام آباد کیساتھ ہے، عوامی تحریک
  • بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلیے سنگین خطرہ، مقررین
  • حریت وفد کی چوہدری یاسین سے ملاقات
  • آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس، متعدد منصوبوں کی منظوری
  • آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس، ہیلتھ کارڈ کے اجراء سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری
  • حکومت خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے‘ حافظ نعیم الرحمن
  • لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر
  • پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، ہمیشہ مشکل حالات میں ڈیلیور کیا، فیصل راٹھور