پی ٹی آئی والے ہمیشہ ڈیل لے کر پچھلے دروازوں سے آتے ہیں: طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز نیا عہدہ ہے اس کے لیے درکار تیاریوں کی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تعیناتی میں تاخیر ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان تعلقات ذات نہیں بلکہ اصول پر مبنی ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں سول ملٹری تعلقات ذات کے گرد گھومتے تھے۔پی ٹی آئی والے بڑے عرصے سے یہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات خراب ہوں لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی والے ہمیشہ ڈیل لے کر پچھلے دروازوں سے آتے ہیں لیکن اس بار ان کی ڈیل نہیں بنی نہ ہی بن سکے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔