آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی گئی۔
لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور پور کے
پڑھیں:
انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم جاری
لاہور کی عدالت عظمیٰ کی راولپنڈی بینچ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے انہیں 5،5 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
سماعت کی کارروائیمقدمے کی سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی جنہوں نے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی منظوری کا فیصلہ سنایا۔
درج مقدمہ اور الزاماتانجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف جہلم میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہے۔
پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ایک شہری کی درخواست پر تھانہ سٹی میں درج کیا گیا جس میں پیکا ایکٹ اور 295-سی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سابقہ گرفتاریاس سے قبل محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں وہ عدالتی فیصلے کے منتظر تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت