شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کیا جبکہ عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تحریری حکم کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کو متعدد بار عدالت میں طلب کیا گیا تاہم وہ کسی بھی پیشی پر حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
ذرائع کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر متنازع بیانات جاری کرنے کے الزام میں جولائی 2025 میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالتی احکامات کے بعد متعلقہ اداروں کو شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مرزا شہزاد اکبر اشتہاری قرار
پڑھیں:
9 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے حکم
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔
مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز اور مرتضیٰ خان کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔
اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان میں اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی اور محمد انصر اقبال بھی شامل ہیں۔
امریکی عالمی جریدے ’’فوربز‘‘ میں ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی کی باز گشت، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو کریڈٹ دیدیا
حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف بھی اشتہاری قرار دیئے جانے والے ملزمان میں شامل ہیں۔
عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات جاری کیے گئے۔
عدالت نے ریونیو افسران کو ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے، عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
27ویں آئینی ترمیم میں کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مولانا فضل الرحمان کھل کر بول پڑے
مزید :