وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، قدرتی آفات سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حالیہ قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی پر اظہار یکجہتی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے حالیہ سمندری طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور املاک کے خسارے پر ملائیشین وزیراعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے گفتگو کے دوران ملائیشیا میں جاں بحق افراد کیلئے تعزیت اور دیگر زخمیوں اور بے گھر ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ جذبات کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں ملائیشین عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملائیشیا میں جاری امدادی اور ریسکیو کی کارروائیوں میں پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔

مزید براں وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشین حکومت کو امدادی کارروائیوں میں جس قسم کی بھی معاونت درکار ہوگی پاکستان فراہم کرے گا۔

ملائیشین وزیراعظم سری انور ابراہیم نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمدردی اور فکرمندی کے جذبات اور رابطہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری سپریم کورٹ، انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال بعد نمٹا دی گئی جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا امریکا میں غیر ملکیوں کی اسکریننگ مزید سخت، ورک پرمٹ کی مدت 5 سال سے گھٹا کر 18 ماہ کردی گئی مسلم لیگ ن کا عابد شیرعلی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ ،باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس تعینات ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو  مبارکباد  دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر فائز ہونا لائق تحسین ہے،  وطن عزیز کے دفاع کے لئے سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے وہ نئی تاریخ رقم کریں گے، سید عاصم منیر کی آئندہ 5 برسوں کے لئے تعیناتی دشمن کے لئے واضح پیغام ہے،  ساری قوم پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ یک جان ہو کر کھڑی ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ, سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

عبدالعلیم خان نے ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کو بھی دو سال کی توسیع پر مبارکباد  دی اور کہا کہ ظہیر بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی قیادت کرتے ہوئے بھارت کو تاریخی سبق سکھایا،  افواج پاکستان کی کامیابی اور ارض پاک کے مضبوط دفاع کے لئے ہر شہری دعا گو ہے، 25کروڑ عوام کے حقیقی ہیرو زکو اس تاریخی دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اس معتبر فریضے کی ادائیگی میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے سمندری طوفان اور سیلاب سے ہوئے نقصانات پر اظہار یکجہتی
  • ملائیشیا میں قدرتی آفات سے ہلاکتیں، وزیر اعظم کا ملائیشین ہم منصب سے اظہار تعزیت
  • شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
  • وزیراعظم کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
  • وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس تعینات ہونے پر مبارکباد
  • ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ملائیشیائی ہم منصب سے رابطہ
  • ترک وزیر کی ملاقات: وزیراعظم کا توانائی، پٹرولیم میں تعاون کے فروغ پر زور، سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت: پاکستان، ترکیہ کے کان کنی شعبہ میں سمجھوتے
  • وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل کی ملاقات ؛ پیٹرولیم و معدنیات میں تعاون کو وسعت دینے پر زور