وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے سمندری طوفان اور سیلاب سے ہوئے نقصانات پر اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلیفون پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے رابطہ کیا اور حالیہ سمندری طوفان اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار یکجہتی کیا۔
مزید پڑھیں: ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے
وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ملائشین عوام کے لیے تعزیت اور دعائیہ جذبات کا اظہار کیا، خاص طور پر جان بحق ہونے والوں اور زخمی اور بے گھر ہونے والے شہریوں کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ملائشیا کی امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور ضرورت پڑنے پر فوری معاونت پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ملائیشیا کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 7 ہلاک، سینکڑوں لاپتا
ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کی ہمدردی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی عوام حالیہ سمندری طوفان اور سیلاب ملائیشیا ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی عوام ملائیشیا ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم
پڑھیں:
کراچی اور گوادر پورٹس کرغزستان کو بہترین رسائی فراہم کر سکتی ہیں: شہباز شریف
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20سال بعد کرغزستان کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، خواہش ہے دونوں ممالک کی تاجر برادری سال میں ایک بار باہمی دورے کرے، ریل منصوبہ خطے کیلئے اہم معاشی موقع ہے، کراچی اور گوادر پورٹ کرغزستان کیلئے بہترین رسائی فراہم کر سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان کے 8500 طلبا کرغزستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان،کرغزستان ثقافتی پروگرام جلد دونوں ممالک میں ہوں گے، کاسا 1000 منصوبے کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت جاری ہے، کاسا منصوبے کا پاکستان کا حصہ جلد مکمل ہو جائے گا، ایس آئی ایف سی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےون ونڈو سہولت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع ہیں، کرغز کاروباری افراد اور پاکستانی صنعتکار تجارت کے فروغ کیلئے ملکر کام کر سکتے ہیں، آئی ٹی اور اےآئی تربیت کیلئے اقدامات جاری ہیں، پاکستانی ٹیکسٹائل،زراعت اور سیاحتی شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی مشترکہ چیلنج،مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے، پاکستان کرغز دوستی کو مضبوط معاشی شراکت میں بدلنا ہے۔
کرغزستان کے صدر نے کہا کہ پاکستان آمد پر بےحد خوش ہوں،دوطرفہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی مکمل حمایت کرتےہیں، کرغزستان اور پاکستان میں تجارت کے امکانات میں بہت وسعت ہے، لاجسٹک رابطوں سے دونوں ممالک عالمی مارکیٹوں تک پہنچ سکتے ہیں، جنوبی ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارت کیلئے پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔