تھانہ پاکستان بازارکی سرپرستی، بسم اللہ لاہوتی پان شاپ نے کرائم ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
بسم اللہ لاہوتی پان شاپ کی پانچ برانچ قائم، دھڑلے سے گٹکا ماوا کی فروخت جاری
مقامی پولیس ہر ہفتے ٹائم پر خرچہ پکڑ کے خاموش، فی دکان ہفتہ طے، مصدقہ ذرائع
(رپورٹ ایم جے کے) تھانہ پاکستان بازار’ بسم اللہ لاہوتی پان شاپ نے کرائم ریکارڈ توڑ دیا، بسم اللہ لاہوتی پان شاپ کی پانچ برانچ قائم جس میں دھڑلے سے گٹکا ماوا کی فروخت جاری، مقامی پولیس ہر ہفتے ٹائم پر خرچہ پکڑ کے خاموش، فی دکان ہفتہ طے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 میں بسم اللہ لاہوتی پان شاپ نے کرائم ریکارڈ توڑ دیا، تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں بسم اللہ لاہوتی پان شاپ کی پانچ برانچ قائم جس میں دھڑلے سے گٹکا ماوا کی فروخت جاری جبکہ 14سی والی برانچ میں گٹکا ماوا فروخت کے ساتھ دوکان کی چھت کے اوپر جوائ، چھکہ اور مانگ، پتہ بھی چلایا جارہا ہے، جب کہ سیکٹر 15 تھورانی گوٹھ، سیکٹر 14 اکبر شہید چوک، سیکٹر 14سی، سیکٹر 14جی شاہ فیصل چوک، اور گلشن بہار ون ایچ پر قائم بسم اللہ لہوتی کی پانچ برانچوں میں دھڑلے سے گٹکا ماوا کا کاروبار عروج پر ہے، مقامی پولیس تھانہ پاکستان بازار ہر ہفتے ٹائم پر خرچہ پکڑ کے خاموش جبکہ فی دکان ہزاروں روپے تھانہ پاکستان کے بیٹر کو دیا جاتا ہے، واضح رہے رفیق عرف سونو، عمر فاروق عرف طلحہ دونوں بھائیوں نے بسم اللہ لاہوتی پان شاپ کی پانچ دکانوں کے انتظامی معاملات سنبھال ہوئے ہیں اور لاکھوں روپے ہفتہ میں مؤکل حاصل کی ہوئی ہے، رفیق عرف سونو گزشتہ روز اسپیشل برانچ کی آئی آر کلیٔر کروانے کے لیے معطل پولیس کانسٹیبل سیف الرحمن کو 20 ہزار دیے جبکہ سیف الرحمن کو ایس ایس پی ویسٹ نے پچھلے ماہ جرائم میں ملوث ہونے اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پنائی کرنے پر معطل کردیا تھا اسکے باوجود تھانہ پاکستان بازار کا سارا سسٹم معطل پولیس کانسٹیبل سیف الرحمن ہی نے سنبھالا ہوا ہے، علاقہ مکین پاکستان بازار کا کہنا ہے کہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں قائم بسم اللہ لاہوتی پان شاپ کے رفیق عرف سونو اور عمر فاروق عرف طلحہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں اور ان جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: تھانہ پاکستان بازار کی پانچ برانچ
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک
راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عمومی علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔
اسی طرح عمومی علاقے اسپن وام میں بھی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مزید خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
مارے گئے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے بعد شروع کی گئی وژن "عزمِ استحکام" کے تحت ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے۔