محرابپور،مسافروں کو ڈکیتی وارداتوں کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہونے کے باعث متبادل راستہ اختیار کرنے والے مسافرسے ڈکیتی، واردات ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں ہوئی، سڑک کی تعمیر کے باعث قومی شاہراہ بند ہونے پر ہالانی اور کنڈیارو کے درمیان روہڑی کینال کنارے کا پکا گھانگرا والا راستے استعمال کرنے والی دو مسافر ویگن کو رہزنوں سے اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، رہزنوں کی لوٹ مار میں شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کا طالب علم صبغت اللہ کھوسو سے80 ہزار، موبائل، سامان اور سکھر میڈیکل چیک اپ کیلئے جانے والے مریض سے50ہزار، موبائل فون اور ملازم پیشہ افراد سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے، ہالانی پولیس کے مطابق یونورسٹی طالب علم کے چچا ثناء اللہ کھوسو این سی داخل کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔