پڈعیدن، پولیس کریک ڈائون اشتہاری سمیت 9ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) پولیس کریک ڈاؤن اشتہاری سمیت 09 ملزمان گرفتار مسروقہ ٹریکٹر و ٹرالی، غیرقانونی اسلحہ، چرس، وسکی شراب، مسروقہ دو موٹرسائکلز اور مضر صحت گٹکا برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کورائی تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرکے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا_ گرفتار ملزم منصور عرف نوید، قتل سمیت سنگین نوعیت 03 الگ الگ مقدمات میں اشتہاری تھے۔نیوجتوئی تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرکے، چوری کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا_ دوران انٹروگیشن گرفتار ملزمان کھبڑ عرف صفر اور شاہ محمد کھوسو کی نشاندہی پر مسروقہ ٹریکٹر اور ٹرالی بھی برآمد کی گئی۔ مورو تھانہ کی پولیس نے کاروائیاں کرکے، 03 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا_ گرفتار ملزمان زاہد عالمانی کے قبضے سے 1100 گرام چرس، جب کہ شاہنواز کورائی اور معشوق لاشاری سے 04 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔مورو پولیس نے دوسری کاروائی میں دو مسروقہ موٹرسائکلیں برآمد کیں_ برآمد شدہ موٹرسائکلز تصدیق کے بعد بشیر احمد ڈاہری اور طالب حسین کھوسو کے حوالے کی گئیں۔بھریا سٹی تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے ایکٹو کرمنل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزم ممتاز وسطڑو کے قبضے سے ایک پسٹل اور 04 رائونڈس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔مٹھیانی پولیس نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا_ خادم شاہ کے قبضے سے 750 گرام چرس برآمد کرکے، مقدمہ درج کیا گیا۔بھریاروڈ پولیس نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرکے گٹکا فروش کو گرفتار کرلیا_ ملزم عبدالحمید قریشی کے قبضے سے 660 گرام مین پڑی گٹکا برآمد کرکے، مقدمہ درج کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھانہ کی پولیس نے کو گرفتار کرلیا کاروائی کرکے گرفتار ملزم برا مد کرکے کے قبضے سے
پڑھیں:
لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم گرفتار
راولپنڈی: لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے. واقعے کے مرکزی ملزم کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں لڑکی کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، واقعے کے مرکزی ملزم انیس خان عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کو موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاعت پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا، ملزم انیس خان عرف دورانی کو تھانہ نصیر آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔مقدمے میں نظار خان عرف ارمان خان، جلیل خان اور جبار خان بھی نامزد ہیں. لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اپنے دائیں ہاتھ میں قینچی پکڑ کر بے دردی کے ساتھ ایک لڑکی کے بال کاٹ رہا ہے اور قریب موجود کوئی بھی شخص انھیں نہیں روک رہا۔یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد متعدد صارفین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔