اسرائیل میں میں ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
عبری نیوز رپورٹ کے مطابق یہ خرابی ہائی وولٹیج ریلوے بجلی رسانی کے نظام میں نقص کے باعث پیدا ہوئی، جس نے کئی گھنٹوں تک ٹرین سروسز میں تاخیر یا تعطل پیدا کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت کے نیوز ادارے آئی 24 نیوز نے مقبوضہ علاقوں میں واقع دان نامی علاقے میں ٹرینوں کی آمدورفت میں رکاوٹ کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ عبری نیوز رپورٹ کے مطابق یہ خرابی ہائی وولٹیج ریلوے بجلی رسانی کے نظام میں نقص کے باعث پیدا ہوئی، جس نے کئی گھنٹوں تک ٹرین سروسز میں تاخیر یا تعطل پیدا کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی رسانی میں یہ طرح کے نقص قبل ازیں بھی کئی بار پیش آ چکے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کی ریلوے لائنوں میں ٹرینوں کی آمدورفت بارہا متاثر ہوتی رہی ہے۔ یہ غیر معمولی واقعات کئی مہینوں سے جاری ہیں۔ صہیونی حکومت کے تکنیکی ماہرین اب تک اس مسئلے کی اصل وجہ کا حل نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :