بھارتی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کے سرینگر میں گھروں پر چھاپے
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
ذرائع کے مطابق ایس آئی اے اور بھارتی پیراملٹری فورسز نے شہر کے علاقے بٹہ مالو میں ایئر کنڈیشن مکینیک طفیل نیاز بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ گھر کی تلاشی کے دوران، بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے اہلخانہ کو ہراساں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ”ایس آئی اے” نے بھارتی پیراملٹری فورسز کے ہمراہ سرینگر میں گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی اے اور بھارتی پیراملٹری فورسز نے شہر کے علاقے بٹہ مالو میں ایئر کنڈیشن مکینیک طفیل نیاز بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ گھر کی تلاشی کے دوران، بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے اہلخانہ کو ہراساں کیا۔ بھارتی فورسز کو مقبوضہ علاقے میں رائج کالے قوانین کے تحت انسانی حقوق کی پامالیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ طفیل نیاز بٹ نئی دلی کے لال قلعہ دھماکے سے متعلق ایک جھوٹے الزام میں پہلے ہی بھارتی پولیس کی حراست میں ہے۔ ایس آئی اے نے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی شہریوں کے گھروں کی تلاشی لی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس آئی اے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔