پی سی بی کا نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کروانے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اندرون سندھ کے واحد نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سمیت انٹرنیشنل میچز کروانے کا عندیہ دے دیا۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم کی حالت پہلے سے بہتر ہے، لائیٹس کی بھی تنصیب ہوچکی ہے۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی کا کہنا ہے کہ میئر حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم کو پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ کریں تو اسٹیڈیم پر بین الاقوامی معیار کے مطابق کام شروع کردیا جائے گا۔
میئر حیدرآباد کاشف شورو نے پی سی بی کو اسٹیڈیم کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ پی سی بی نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرکے کرکٹ کے دروازے کھول سکتی ہے، اس کے لیے محض سنجیدگی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد کی اپنی ایک منفرد تاریخ ہے، نیاز اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔ جنوری 2008 میں پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کو شکست دے کر اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیاز اسٹیڈیم پی سی بی
پڑھیں:
سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری، دستاویز سب نیوز پر
سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ، ایچ آر ڈی رپورٹ کئے گئے 35افسران کو گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ دستاویز کے مطابق جن افسران کو گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں سردار خان زمری ،عبدالحکیم ، ممتاز علی شیر ، افتخار علی حیدری ، کاشف شاہ ، ظفر اقبال ، ثنا اللہ ورک ، علی اصغر گوپانگ ،خالد کھوکھر، آصف اقبال و دیگر شامل ہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چار افراد زخمی پاکستان کے سری لنکا کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا ستائیسویں ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری اسلام آباد کے پرانے سیکٹرز و مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کاموں کا آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم