پی ایس ایل کی پروموشن کیلیے لندن روڈ شو کروانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پروموشن کے لیے لندن روڈ شو کروانے کا اعلان کردیا گیا۔
ترجمان پی ایس ایل کے مطابق پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا جس میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔
چئیرمین پی سی بی محس نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج ہے۔ لارڈز میں روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لندن کا روڈ شو پی ایس ایل کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ دے گا، پاکستانی لیگ عالمی سطح پر ویورشپ اور مضبوط کمرشل ویلیو رکھتی ہے۔
HBL PSL is coming to the Home of Cricket! ????
An exclusive evening designed for investors to connect with the PSL leadership, explore upcoming commercial opportunities, and enjoy a refined blend of entertainment and cricket engagement.
For more information, contact:… pic.twitter.com/kXWP8j6hgZ — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 2, 2025
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔
سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل روڈ شو میں کاروباری شخصیات، ممکنہ فرنچائز مالکان اور شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیگ کی عالمی توسیع اور اسٹریٹجک پارٹنرشپس کو مزید فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔
پی ایس ایل کے سی ای او کا کہنا ہے کہ 30 سپر فینز کو خصوصی ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا جس کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل روڈ شو
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو پشاور اور کے پی جانے کا اعلان کرنا چاہیے، مریم اورنگزیب
فائل فوٹوپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہیے، وہاں کے لوگ وزیراعلیٰ خیبر پختواہ کے منتظر ہیں۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے کھنڈر اسپتال، سکول، ٹوٹی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کی منتظر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے طالب علم سکالر شپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے منتظر ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 23 نومبر کو کے پی کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا۔