وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا۔وزیراعظم نے چیف آف ایئراسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد دی اور کہا کہ ظہیراحمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں دشمن پر دھاک بٹھائی، ملکی دفاع، ترقی وخوشحالی کیلئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ملک کے دفاع کو مل کرنا قابل تسخیر بنائیں گے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیف آف
پڑھیں:
عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ، فیصل واوڈا خوشخبری سنانے والوں میں سب سے آگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم کو مبارک بادیتے ہوئے کہا کہ اُن کا دیا گیا بیان 72 گھنٹے سے پہلے ہی درست ثابت ہوگیا ہے اور پہلے کی طرح ان کے آئندہ بیانات بھی حقیقت ثابت ہوں گے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو مبارک، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری ہوگئی، انہوں نے جو پیشگوئی کی تھی وہ بروقت سچ ثابت ہوئی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تقرری کی سمری منظور کرتے ہوئے ایوان صدر کو ارسال کر دی ہے جو صدر مملکت نے منظور کرکے دستخط کردیے ہیں۔
سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر آئندہ پانچ سال کے لیے دونوں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ وہ ملکی تاریخ کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
اسی سلسلے میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے، نئی مدت کا اطلاق مارچ 2026 میں ان کی موجودہ پانچ سالہ سروس مکمل ہونے کے بعد ہوگا۔
پاکستان کی عسکری قیادت میں یہ اہم تقرریاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب خطے میں اسٹریٹجک صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے اور دفاعی اداروں کی مضبوطی کو قومی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔