پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
سٹی42: پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔ یہ بات مسلح افواج کے سربراہ (چیف آف ڈیفینس فورسِز) اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ایوان صدر میں صحافیوں سے مختصر غیر رسمی بات چیت کے دوران کہی۔
— فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوالات کے جواب میں اختصار کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے کہا، (پاکستان میں) سب ٹھیک ہے۔ سب آپ کے سامنے ہے۔ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کی کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکاء سے ملاقات، شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا ءنے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندارکارکردگی پرٹیم کو مبارکباد دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ فیلڈ مارشل نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کی جسمانی برداشت،حکمت عملی میں مہارت اور بہترین ٹیم ورک کی تعریف کی اور ٹیم کی محنت اور سخت تربیت کو سراہا۔
سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ کا انتقال ہوگیا
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ یہ پاکستان آرمی کی اعلیٰ روایت کی عکاس ہے، ٹیم کی کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث بنی، ٹیم نے پاکستان آرمی کے معیار اور کارکردگی کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے اس اعزاز پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور ضبط،بے لوث لگن اورپیشہ ورانہ معیارکے بنیادی اصول برقرار رکھنے کا عزم کیا۔
مزید :