فیصل آباد، امین پور بازار میں آتشزدگی، متعدد دکانیں متاثر
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
فیصل آباد(نیوزڈیسک) گھنٹہ گھر کے اطراف واقع امین پور بازار میں پیپر شاپ کی بالائی منزل پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی 15 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دکانوں میں موجود کاغذ اور کتابوں کی بڑی مقدار کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ریسکیو 1122 کی 10 سے زائد فائرفائٹنگ ٹیمیں اور فائر وہیکلز موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم آگ کی شدت کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود کم نہ ہوسکی۔ واقعے میں متاثرہ پلازے کی بالائی دو منزلیں بھی گر گئیں جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ کو قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ اطراف کی مارکیٹ بند کراکر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔