data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو: سری لنکا میں شدید طوفان اور تباہ کن بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کی مدد کے لیے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں تیسرے روز بھی بلا تعطل جاری رہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کا امدادی آپریشن مسلسل جاری ہے اور امدادی ٹیمیں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف پر تعینات ہیلی کاپٹر نے ایک اہم کارروائی کے دوران پانچ دن سے پھنسے ایک خاندان کو کامیابی کے ساتھ ریسکیو کیا۔ ریسکیو کیے گئے خاندان میں سات ماہ کا بچہ بھی شامل تھا، جسے خصوصی توجہ کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے شدید موسم، تیز ہواؤں اور اونچے سیلابی پانی کے باوجود ریسکیو مشن جاری رکھا۔ کئی علاقوں میں گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے والے متاثرین کو ہیلی کاپٹر اور دیگر کشتیوں کے ذریعے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کا جہاز سیف سری لنکا میں اپنی تعیناتی کے دوران نہ صرف ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے بلکہ متاثرین کو خوراک، پینے کا پانی، ضروری سامان اور ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کر رہا ہے۔ طبی عملہ مسلسل متاثرین کی حالت کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جاسکے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے کی جانے والی یہ انسانی ہمدردی پر مبنی کارروائیاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے تعلقات، خطے میں یکجہتی اور باہمی تعاون کے مثبت جذبے کی واضح مثال ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ سری لنکا

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری