اب پاکستان میں آسٹریلیا کا ویزا اپلائی کرنا آسان ہو گیا: آسٹریلین ہائی کمیشن
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
آسٹریلین ہائی کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں ویزا اپلائی کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے، آسٹریلین ایپ پاکستان میں آ گئی۔
آسٹریلین ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کا ویزا لینے کا طریقہ اب پہلے سے بہت آسان ہو گیا ہے، اب پاکستان سے اپلائی کرنے والوں کو بائیومیٹرک سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیے آسٹریلیا، اسٹوڈنٹ ویزا فیس میں اضافہ، پاکستانی طلبہ مشکلات کا شکارآسٹریلین ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ شرط یہ ہے کہ آپ نے پہلے کبھی اپنی بائیومیٹرک آسٹریلین ادارے کو دی ہو اور ان کے پاس درست پاسپورٹ ہو، یہ ایپ پاکستان کے لوگوں کا بہت سا وقت اور پیسے دونوں بچاتی ہے۔
ہائی کمشنر آسٹریلیا ٹموتھی کین نے بتایا ہے کہ سفر کرنے والے پاکستانی، طالب علم یا کام کے لیے جانے والے اپلائی کرسکتے ہیں، اب یہ ایپ 34 ملکوں میں چل رہی ہے۔
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایپ کو پوری دنیا میں مکمل طور پر چلانے کا پلان2026ء کے شروع میں پورا ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا سٹریلین ہائی کمیشن ا سٹریلیا ہے کہ ا
پڑھیں:
آسٹریلیاکے دورہ پاکستان میں ردوبدل کی اطلاعات
لاہور:آسٹریلوی ٹیم کے آئندہ برس کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شیڈول میں ردوبدل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مارچ 2026 میں طے شدہ تین ون ڈے سیریز اب اپنے مقررہ وقت پر ہونے کا امکان کم دکھائی دیتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان شیڈول کی نئی تاریخوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی شیڈول کے تحت یہ ون ڈے سیریز 13 سے 19 مارچ کے درمیان ہونا تھی تاہم اب اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ تینوں میچ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اختتام کے بعد منعقد کیے جائیں۔
دونوں بورڈز شیڈول کی وجہ سے پیدا ہونے والی مصروفیات کے تناظر میں نئی تاریخیں طے کرنے پر مشاورت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان آمد کی تصدیق ہو چکی ہے، بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہیں۔
یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے کچھ عرصہ قبل ایک آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کے مجوزہ دورے پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا یہ دورہ آسٹریلیا کے کرکٹ کیلنڈر کا اہم حصہ اور دونوں بورڈز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹ کے حوالے سے بہترین رابطہ موجود ہے۔
گرین برگ کے مطابق دونوں ممالک کو مستقبل میں مزید باہمی سیریز کے مواقع تلاش کرنے چاہیے تاکہ دونوں ٹیموں کو کھیلنے کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے 2022 میں طویل وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران آسٹریلوی ٹیم کو شاندار انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔
ان کے مطابق اگر اسی طرح کی سیریز مستقبل میں بھی جاری رہیں تو یہ دونوں ممالک کے تعلقات اور کرکٹ کے فروغ کے لیے نہایت سودمند ہوں گی۔
پاکستان کی ٹیم نے آخری مرتبہ نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، محمدرضوان کی قیادت میں قومی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں 1-2 سے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ آسٹریلیا میں 2002 کے بعد پاکستان کی پہلی ون ڈے سیریز فتح تھی جس نے قومی ٹیم کا مورال بلند کیا تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے تینوں میچ جیت کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔