پاک بحریہ کی امدادی اور ریسکیو سرگرمیاں سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی جانب سے سری لنکا میں امدادی کارروائیاں جاری

امدادی کارروائیوں کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف پر تعینات Z-9 پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر نے متاثرہ علاقے کوٹکاواتا میں اہم ریسکیو مشن سرانجام دیا۔

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 5 روز سے پھنسے ہوئے ایک خاندان کو بحفاظت نکالا گیا، جن میں 7 ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام تک پہنچایا جہاں انہیں مقامی حکام کے تعاون سے ضروری امداد فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیے: پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ بحری تعاون فروغ دینے پر اتفاق

اس کامیاب ریسکیو مشن نے ایک بار پھر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انسانی ہمدردی کے اصولوں اور بین الاقوامی سطح پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بحریہ پاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن سری لنکا سیلاب سری لنکا میں ریسکیو آپریشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ پاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو ا پریشن سری لنکا سیلاب سری لنکا میں ریسکیو ا پریشن سری لنکا میں پاک بحریہ

پڑھیں:

سری لنکا میں طوفان دتواہ سے تباہی، پاک بحریہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں

سری لنکا میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان، بارشوں کے بعد پاک بحریہ کے عملے نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز سیف انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2025 میں شرکت کیلیے کولمبو کی بندرگاہ پر موجود تھا کہ اس دوران سمندری طوفان دتواہ نے تباہی مچا دی۔

سمندری طوفان دتواہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور تباہ کن صورتحال کے بعد پاک بحریہ نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے سری لنکن عوام کے لیے فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات کے پیش نظر، پی این ایس سیف نے امدادی سامان سری لنکن حکام کے حوالے کیا تاکہ جاری امدادی سرگرمیوں اور بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کی بروقت معاونت یقینی بنائی جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق امدادی سامان میں غذائی اشیاء، تیارکھانا (MREs)، خشک راشن، فرسٹ ایڈ کٹس، ایمرجنسی ادویات اور ضروری آلات شامل تھے۔ جاری امدادی سرگرمیوں کے تسلسل میں، پاک بحریہ حالات کی ضرورت کے مطابق مزید معاونت کی فراہمی جاری رکھے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی این ایس سیف کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ بروقت امدادی کوششں پاک بحریہ کے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور مشکل حالات میں دوست ممالک کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کی عملی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سری لنکا پہلی امدادی کھیپ اور آرمی ٹیم بھیجنے کے انتظامات مکمل

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے سری لنکا کے سیلاب زدگان کیلیے پہلی امدادی کھیپ اور آرمی سرچ ریسکیو ٹیم بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی طرف سے پہلی امدادی کھیپ میں سری لنکا کیلئے 100 ٹن پر مشتمل امدادی سامان بھیجا جائے گا، پاکستان آرمی کے تعاون سے کل 45 رکنی آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی روانہ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق این ڈی ایم اے نے کل نور خان ایئر بیس سے سی 130 طیارے کے ذریعے سامان اور ریسکیو ٹیم بھجوانے کے انتظامات مکمل کر لیے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر امدادی سامان کی روانگی کی نگرانی کریں گے۔

100 ٹن امدادی سامان میں ریسکیو کشتیاں، پمپس، لائف جیکٹس، ٹینٹ، کمبل، دودھ، خوراک اور ادویات شامل ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کیلئے فلیڈ اسپتال بھی بھیجے جائیں گے۔

پاکستان سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان، پاکستان کے ریلیف آپریشن میں بھارتی حکومت رکاوٹ بن گئی
  • پاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن جاری، سیلاب میں پھنسے خاندان کی محفوظ مقام پر منتقلی
  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی سری لنکا میں دوسرے روز بھی امدادی سرگرمیاں  
  • سری لنکا میں سیلاب، پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں آج بھی جاری
  • پاک بحریہ کی جانب سے سری لنکا میں امدادی کارروائیاں جاری
  • دتواہ طوفان کے باعث سری لنکا کو فوری مدد فراہم کی: آئی ایس پی آر
  • پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز
  • سری لنکا میں طوفان دتواہ سے تباہی، پاک بحریہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں
  • سری لنکا: پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ کی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں