پاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن جاری، سیلاب میں پھنسے خاندان کی محفوظ مقام پر منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں سری لنکا میں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف پر تعینات Z-9 ہیلی کاپٹر نے متاثرہ علاقے کوٹکاواتا میں ریسکیو مشن انجام دیا۔

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ روز سے پھنسے ایک خاندان جن میں سات ماہ کا بچہ بھی شامل تھا، کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بعد ازاں تمام متاثرین کو مقامی حکام کے تعاون سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس ریسکیو آپریشن کی کامیاب تکمیل پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا یہ میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.

15فیصد ہوگئی پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف عوامی نمائندگان اور متاثرین کی بڑی چارج شیٹ ،وزیراعظم کو غلط بریف کرنے کا الزام، عوامی نمائندگان و متاثرین... اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ریسکیو آپریشن پاک بحریہ

پڑھیں:

بنگلہ دیش، کھیت سے ملنے والے اژدھے کی جنگل میں محفوظ منتقلی

بنگلہ دیش کے مولوی بازار کے سریمینگل اپازیلا کے اخشابپور علاقے میں دانے کے کھیت سے ایک اژدھے (پائتھون) کو بنگلہ دیش وائلڈ لائف سروس فاؤنڈیشن نے محفوظ طریقے سے بچا کر مقامی جنگلات کے دفتر کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ: سڑک پر گھومتا اژدھا پکڑا گیا، لوگوں کا دلچسپ رد عمل

بتایا گیا ہے کہ کسانوں نے جمعہ کی صبح نوآگاؤں فوکرباری کے قریب کھیت میں اژدھا  دیکھا تو خوفزدہ ہو کر کام روک دیا اور فوری طور پر فاؤنڈیشن کو اطلاع دی۔

فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سوپان دیو ساجل نے بتایا کہ اژدھے (پائتھون) کو بغیر کسی نقصان کے بچا کر متعلقہ وائلڈ لائف دفتر کے سپرد کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں 24 نومبر کو تقریباً 20 کلو وزن اور 12 فٹ لمبی ایک اور اژدھے (پائتھون) کو بھی بچایا گیا تھا۔ اس سے پہلے 23 نومبر کو نوآگاؤں گاؤں کے قریب ایک اور پائتھون کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا تھا۔

یہ  بھی پڑھیں:جب بھوکے مگر مچھ کا ایک پیاسے اژدھے سے سامنا ہوا تو کیا ہوا؟

تازہ ترین واقعہ 27 نومبر کو پیش آیا جب جھاڑی صاف کرنے والے کارکنوں نے دیوار پر سانپ دیکھ کر فاؤنڈیشن کو اطلاع دی۔ بعد ازاں فاؤنڈیشن نے اس سانپ کو بھی بچا کر جنگلات کے محکمے کے حوالے کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اژدھا بنگلہ دیش پائتھون مولوی بازار

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان، پاکستان کے ریلیف آپریشن میں بھارتی حکومت رکاوٹ بن گئی
  • پاک بحریہ کا سری لنکا میں سیلاب ریسکیو آپریشن جاری، متاثرہ خاندان کی محفوظ منتقلی
  • سری لنکا میں سیلاب، پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں آج بھی جاری
  • پاک بحریہ کی جانب سے سری لنکا میں امدادی کارروائیاں جاری
  • سیلاب نقصان  پرافسوں ، مصیبت  کی گھڑی میں سر ی لنکا کے ساتھ  : شہباز  شریف 
  • پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز
  • مظفر گڑھ۔ ایس یو سی کیجانب سے متاثرین میں خیمے تقسیم
  • سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتیں 123 تک جا پہنچیں؛ 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر
  • بنگلہ دیش، کھیت سے ملنے والے اژدھے کی جنگل میں محفوظ منتقلی