Daily Mumtaz:
2025-12-01@14:13:33 GMT

PSB کوتحفظات، 35 ویں نیشنل گیمز کھٹائی میں پڑنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

PSB کوتحفظات، 35 ویں نیشنل گیمز کھٹائی میں پڑنے کا امکان

 

کراچی:(نیوز ڈیسک)کراچی میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سندھ حکومت کو تحریری طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، پی ایس بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے نیشنل فیڈریشنز کی جانب سے سندھ حکومت کے سیکرٹری کھیل کو تحریر کیے جانے والے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ نیشنل گیمز میں حقیقی اور تسلیم شدہ کھیلوں کی تنظیموں اور آفیشلز کو مواقع فراہم کیے جائیں۔

پی ایس بی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیشنل گیمز میں مبینہ طور پر غیر قانونی فیڈریشنز کو شامل کیا گیا ہے، 13 دسمبر تک جاری رہنے والے نیشنل گیمز میں کچھ کھیل ایسی باڈیز یا افراد کی زیر نگرانی منعقد کرائے جا رہے ہیں جن کو پی ایس بی یا متعلقہ بین الاقوامی فیڈریشن تسلیم نہیں کرتیں۔

خط میں توجہ دلائی گئی ہے کہ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر پی ایس بی کی جانب سے پابندی عائد ہے جبکہ ڈوپنگ معاملات کی خلاف ورزی کے سبب اسے انٹرنیشنل فیڈریشن بھی تسلیم نہیں کرتی، ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی کا شکار ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو نیشنل گیمز میں شامل کیا گیا ہے، مسلسل خلاف ورزیوں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بیرون ملک مقیم بیس بال کے فخر زمان کا مبینہ طور پر مقابلوں کے انعقاد میں عمل دخل ہے۔

پی ایس بی کے تحت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات تسلیم کرنے کی بجائے غیر قانونی اور غیر تسلیم شدہ باڈی کے تحت ایونٹ منعقد کرایا جا رہا ہے، ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے لیکن نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے قائم کردہ الگ کمیٹی کے تحت کرائے جا رہے ہیں۔

پی ایس بی نے سندھ حکومت سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ معاملات کا فوری طور پر جائزہ لیا جائے اور نظر ثانی کرتے ہوئے نیشنل گیمز میں قانونی فیڈریشنز اور آفیشلز کو ہی شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسحاق ڈار سے صدر انٹرنیشنل فیڈریشن اکاؤنٹنٹس ژاں بوکو کی ملاقات

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان آمد پر ژاں بوکو کا خیرمقدم کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اکاؤنٹینسی کا پیشہ مالیاتی گورننس اور شفافیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اکاؤنٹنٹس کو جدید تقاضوں، خاص طور پر اے آئی ٹیکنالوجی کے بدلتے ماحول کے لیے تیار کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آڈٹ معیار بہتر بنانے اور ایس ایم ایز کی معاونت کے لیے کام کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی معیار اور نئی ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستانی پروفیشنلز کی تربیت ناگزیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کھٹائی میں پڑنے کا امکان
  • EOBIایڈجوکیٹنگ اتھارٹی میں مزدوررہنما کے ساتھ ناروا سلوک
  • موسمیاتی انصاف کیلیے عالمی ذمے داری کو تسلیم کیاجائے، مصدق ملک
  • پیپلز پارٹی پنجاب سے متعلق اپنی کوتاہی تسلیم کرے: اعتزاز احسن
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کے لیے اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
  • اسحاق ڈار سے صدر انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس ژاں بوکو کی ملاقات
  • امریکی قرارداد میں فلسطین کے حق خودارادیت کو تسلیم نہ کرنے پر روس کا اظہار تشویش
  • کراچی 6 دسمبر کو 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کے لیے تیار، صدر مملکت افتتاح کریں گے
  • اسحاق ڈار سے صدر انٹرنیشنل فیڈریشن اکاؤنٹنٹس ژاں بوکو کی ملاقات