غیرقانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کیا کارروائی ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے ای چالان کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے ایک اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیا، کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک مسائل کا سبب بننے والی غیرقانونی پارکنگ کے ای چالان کیے جائیں گے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ تمام مخدوش پیڈسٹرین پلوں کی مرمت کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 20 پلوں کی مرمت کی جارہی ہے۔
لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
علاوہ ازیں اجلاس میں ٹریفک کے دباؤ کا سبب بننے والی پارکنگ کے حوالے سے تجارتی عمارتوں کی بیسمنٹ پارکنگ کو فعال بنانے اور شاپنگ مال کی بیسمنٹ پارکنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک دباؤ کو دور کر نے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی سی جنوبی نے کہا کہ صدر میں 22 تجارتی عمارتوں کی بیسمنٹ پارکنگ سے تجاوزات ختم کرکے پارکنگ کے لیے خالی کروالی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں۔
سپارکو کی جانب سے پر جاری کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ نے پنجاب کے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقے 'کوٹلی ستیاں' کے 25 مقامات پر پھیلے ہوئے تقریباً 3,037 ہیکٹر (7,504.7 ایکڑ) پر مشتمل قدرتی جنگلات کو خاکستر کر دیا ہے۔
9 مئی سے 29 مئی 2026 تک کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 'چِیڑ' کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو کہ دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے اہم ذیلی آبی ذخائر کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ماحولیاتی اثرات صرف آگ سے جھلسنے والے فوری نقصانات تک محدود نہیں ہیں؛ بلکہ اس آفت نے مقامی پرندوں اور جنگلی حیات کی افزائشِ نسل کے عروج کے سیزن کو شدید متاثر کیا ہے۔
نئے اگنے والے پودوں اور پنیریوں کو تباہ کر دیا ہے، اور اس متاثرہ زمین پر ایسی جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے پھیلنے کی راہ ہموار کر دی ہے جو آگ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اگرچہ مقامی آبادی اور محکمہ جنگلات کے عملے نے کئی علاقوں میں آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے، لیکن تیز اور گرم ہواؤں کے باعث ہمسایہ ڈھلوانوں پر اب بھی آگ پھیل رہی ہے، جس سے ماحول کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔