ڈائریکٹر جعفر امام صدیقی کی نگرانی میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیاں ، مکین تنگ
عزیز آباد نمبر 2 کے پلاٹ 1142 پر منہدم شدہ کمرشل یونٹس کی ازسرنو تعمیرشروع

ضلع وسطی گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں واقع پلاٹ نمبر 1142 پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی کے محض چند ماہ بعد ہی غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ دن کے اجالے میں جاری ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق،ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جعفر امام صدیقی کی سربراہی میں منہدم کی جانے والی عمارتوں، کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی ازسرنو تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے ۔ یہ عمل اتھارٹی کے انہدامی اقدامات کی اثر پذیری پر سوالات کھڑے کر رہا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کی دوبارہ تعمیر سے نہ صرف بلڈنگ قوانین کی پامالی ہو رہی ہے بلکہ شہری تحفظ کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’غیرقانونی تعمیرات کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور منہدم کی گئی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر کی صورت میں مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ‘‘۔مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ،شہری حلقوں کا وزیر بلدیات سے مطالبہ ہے کہ عزیز آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف نہ صرف فوری کارروائی کی جائے بلکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام بھی قائم کیا جائے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: غیرقانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار