data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی لازمی ہے جب کہ  فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار کو جھوٹی یا گمراہ کن خبروں کے لائسنس کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ اس رویے نے نہ صرف معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کیں بلکہ قومی سلامتی کے معاملات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اس روش پر مکمل پابندی عائد کرنے کا وقت آچکا ہے اور حکومت سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر پھیلنے والی بدنیتی پر مبنی معلومات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا رجحان اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بیشتر اطلاعات حقیقت سے دور ہوتی ہیں، لیکن عام لوگ انہیں سچ سمجھ کر انتشار کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قومی میڈیا ایک منظم فریم ورک کے تحت چلتا ہے جہاں غلطی کی صورت میں پیمرا کی کارروائی موجود ہوتی ہے، مگر سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے لیے کوئی ضابطہ موجود نہیں تھا، جس کے باعث اب حکومت نے جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اب ایسے عناصر کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے جو جھوٹ کو آزادیٔ اظہار کا لبادہ اوڑھ کر معاشرے میں زہر گھولتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کی واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ فیصلہ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں ملوث ملزمان کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر سامنے آچکی ہے، جن میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے حملہ آور اور اسلام آباد کچہری کا بمبار بھی شامل ہے۔ ان واقعات نے واضح کردیا ہے کہ غیر قانونی رہائش کے معاملات کو مزید نظر انداز کرنا ملک کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک افغان شہریوں کی میزبانی کی، مگر اب وقت آگیا ہے کہ وہ وقار کے ساتھ اپنے وطن واپس جائیں۔ خیبر پختونخوا میں ان افراد کو ملنے والا غیر ضروری تحفظ قومی پالیسی کے خلاف ہے، کیونکہ قومی سلامتی کے فیصلے صوبائی بنیادوں پر نہیں بلکہ ملکی سطح کی سوچ کے تحت کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے تین صوبوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور نتائج بھی حاصل ہورہے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ جو افغان باشندے واپس بھیجے جانے کے بعد دوبارہ پاکستان آئے، انہیں قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ افغان کیمپس کے خاتمے کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیانات دینے والے عناصر کو بھی قانون کے سامنے لایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے ہے انہوں نے کے خلاف کہ قومی کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار