سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ، سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے کی جانب سے متاثرین اسلام آباد کے حقوق پامال کرنے کامعاملہ ،مسلم لیگی رہنما سیدذیشان علی نقوی کی رہائش گاہ پر ہزاروں متاثرین اسلام آباد کا اہم اجلاس ،متاثرین اسلام آباد نے مسلم لیگی رہنماذیشان نقوی کو متاثرین کا حقیقی نمائندہ قرار دیدیا،ذیشان نقوی اور متاثرین نے سی ڈی اے کے 2008کے ایوارڈ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔

فوکل پرسن پی ایم یوتھ پروگرام ذیشان نقوی نے کہا کہ کسی کو بھی متاثرین اسلام آباد کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ، سی ڈی اے اور بیوروکیسی کی چیرہ دستیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، مشیر وزیراعظم ڈاکٹر توقیر شاہ نے متاثرین اسلام آباد کا کیس وزیراعظم کو احسن انداز میں پیش کیا ، سیکٹرز ای 13، ڈی 13، ایچ 16، سی 13، ایف 13اورسی 16کے متاثرین اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہیں ،شاہ اللہ دتہ میں جلد رجسٹریاں انتقال کھلیں گے،شاہ اللہ دتہ کو ماڈل ویلج بنوائیں گے،سی سولہ سیکٹر کا ایوارڈ دفتروں میں بیٹھ کر کیا گیا،سی ڈی اے کا 2008کے ایوارڈ اور گوگل و سپارکو کے سروے کو نہیں مانتے ،فزیکل سروے کیا جانا چاہئے، چیئرمین سی ڈی اے وزیر اعظم کو غلط بریفنگ نہ دیں،ڈی اے سراسر زیادتی کر رہا ہے جس کو ہم نہیں مانتے ،ہم سب سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں،عوام کا مقدمہ لڑیں گے، ہر فورم پہ جائیں گے ، اسلام آباد کے عوامی نمائندوں اور تمام جماعتوں کے رہنماوں سے متاثرین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ملاقاتیں کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہیں اوراتحاد و اتفاق۔سے اپنے حقوق لیں گے،ڈاکٹر توقیر شاہ نے متاثرین کے حقوق کے تحفظ کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے میں اہم کردار ادا کیا،ایک ایک متاثرہ شخص کو ان کا حق دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،وعدہ کرتا ہوں جو جائز حقوق ہیں وہ لیکر دیں گے۔ متاثرین اسلام آباد نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کو غلط بریفنگ دی ،مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر توقیر شاہ متاثرین اسلام آباد کا حقیقی چہرہ ہیں ،سی ڈی اے سفید ہاتھی اور کرپشن کی آماجگاہ، متاثرین کو کچلنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے ، سی ڈی اے کے بابو دفاتر میں بیٹھ کر سروے کرتے ہیں ، اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،تمام متاثرین سی ڈی اے سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر متحد ہیں ، اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقابم افغان اب ہمارے مہمان نہیں، واپس چلے جائیں، دھماکے برداشت نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی یونان کشتی حادثہ، غفلت و بدعنوانی پر ایف آئی اے کے کئی افسر برطرف، اپیلیں مسترد صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: متاثرین اسلام آباد کا 2008کے ایوارڈ سی ڈی اے کے کا اعلان کرنے کا کے حقوق حقوق کے

پڑھیں:

اسلام آباد، 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا اظہار اطمینان

فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پروجیکٹس کا دورہ کیا۔

وزیر داخلہ نے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

وفاقی وزیر نے فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔

 ‎محسن نقوی نے پروجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے دونوں اطراف لینڈ اسکیپنگ اور لائٹس لگانے کی بھی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ ‎منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ منصوبے سے ‎‎ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور سے جڑواں شہروں اور پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن جاری، سیلاب میں پھنسے خاندان کی محفوظ مقام پر منتقلی
  • جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کا بل مسترد، یوم سیاہ کا اعلان
  • غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • اسلام آباد، 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا اظہار اطمینان
  • آئینی ترمیم: پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کا بیان مسترد
  • وزیر داخلہ کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل
  • فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان
  • فِن لینڈ کا اسلام آباد میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان، وجہ کیا ہے؟
  • اسلام آباد متاثرین کے تحفظ کا قانون جلد اسمبلی سے منظور ہونے کا امکان