اسلام آباد، 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پروجیکٹس کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ نے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے پروجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے دونوں اطراف لینڈ اسکیپنگ اور لائٹس لگانے کی بھی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ منصوبے سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور سے جڑواں شہروں اور پنجاب سے آنے والے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔