’آپ کو جنرل باجوہ سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے‘: حنیف عباسی خواجہ آصف کے خلاف بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف بول پڑے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کو سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ ماضی میں ان سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر طنز
ان کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی سابقہ سہولت کو فراموش کر دے وہ آج کی حکومت کے بارے میں بھی اسی طرح بات کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ وہ نواز شریف اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہیں اور بعد میں بھی یہی مؤقف رکھیں گے۔ ’خواجہ آصف سے کوئی بات چیت نہیں کیونکہ ایسا تعلق نہیں رکھتا۔‘
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پاس بے شمار ذمہ داریاں ہیں، وہ کسی صلح صفائی کے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا اسحاق ڈار سے روحانی تعلق ہے اور انہیں پیر صاحب کہتے ہیں جبکہ اسحاق ڈار نے کبھی بھی خواجہ آصف کے خلاف بات کرنے کا نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں لیکن انہوں نے مریم نواز سے متعلق نامناسب بات کی۔ اگر وہ مریم نواز کو بیٹی کہتے ہیں تو پھر ان کے بارے میں ایسی گفتگو مناسب نہیں۔
وزیر ریلوے نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، ہو سکتا ہے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہو، ہماری مرضی جب چاہیں اعلان کریں۔
مزید پڑھیں: جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی، خواجہ آصف
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صورتحال بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسی ہے، ہم نے بہت جیلیں دیکھیں لیکن کبھی ملک کے خلاف سازش نہیں کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختلافات بول پڑے جنرل قمر جاوید باجوہ خواجہ آصف سابق آرمی چیف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اختلافات بول پڑے جنرل قمر جاوید باجوہ خواجہ ا صف سابق ا رمی چیف وی نیوز خواجہ ا صف انہوں نے نے کہاکہ کے خلاف
پڑھیں:
پیپلز پارٹی پنجاب سے متعلق اپنی کوتاہی تسلیم کرے: اعتزاز احسن
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارٹی کو پنجاب سے متعلق اپنی کوتاہی کو تسلیم کرنا چاہیے۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کا جلسہ بلاول پارک رائیونڈ روڈ پر منعقدہ ہوا، جس میں اعتزاز احسن اور امتیاز صفدر وڑائچ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی طرف پورا دھیان نہیں دیا، اس معاملے میں کوتاہی کو تسلیم کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو مخلص جیالوں پر مشتمل خود احتسابی کمیٹی بنائیں، سندھ کے ارکانِ اسمبلی کو کہتا رہتا ہوں کہ پنجاب کی طرف بھی دھیان دیں۔
اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ 97ء میں ہم نے ن لیگ کی حکومت کو اتنا تنگ کیا تھا کہ نوازشریف قومی اسمبلی میں نہیں آتے تھے۔
تقریب سے خطاب میں امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کے لیے بھٹو صاحب نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی کاووٹ نہیں تھا، ذوالفقار علی بھٹو نے ون مین ون ووٹ کو عملی شکل دی، انہوں نے تمام تر دھمکیوں کےباوجود ایٹم بم بنانے کی بنیاد رکھی۔