بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں—فیس بک ویڈیو گریب

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا وزیر سندھ سے متعلق غلط بات کر رہا ہے، ملک کے تمام صوے بھائیوں کی طرح ہیں، جو مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف جلسوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلیے سازشی طریقے اپنا رہا ہے، دشمن آج بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن سازشی طریقے اپنا رہا ہے تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے، آپس کے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں، جب ملک کی سلامتی کی بات آئے تو ہم سب کو ایک ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد یہ ہمارا پہلا یومِ تاسیس ہے، بھارت کے 7 جہاز گرا کر ہماری ایئر فورس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ آئینی عدالت کو متنازع بنائیں، امید ہے کہ آئینی عدالت اپنے کردار سے ان لوگوں کو غلط ثابت کر دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت چاہتی تھی کہ جو آئینی تحفظ ہم نے صوبوں کو دلوایا تھا اس کو ختم کیا جائے، فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی وجہ سے اس آئینی تحفظ کو چھیڑا نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس مطالبے سے پیچھے ہٹی، ہم نے آئینی عدالت بنا کر چارٹر آف ڈیموکریسی کی شق پوری کر دی اور صوبوں کو برابری کی نمائندگی دلوا دی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ بھارت خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہماری بہادر افواج نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ یومِ تاسیس کے موقع پر نئی تاریخ رقم کی، ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل جلسے سے خطاب کر رہا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے عوام سے مخاطب ہوں، ہمارا معاشی فلسفہ ہے کہ پسماندہ طبقے کو معاشی طو ر پر مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے اپنے دور میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے جمہوریت اور ملک میں آئین کی بنیادیں رکھیں، شہید بھٹو کا جب عدالتی قتل ہوا تو شہید بی بی اسی فلسفے کو آگے لے کر چلیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ آئین، جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کے لیے شہید بی بی نے جدو جہد کی، پیپلز پارٹی نے شہید بینظیر کے پرچم کو گرنے نہیں دیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے روٹی، کپڑا، مکان کے فلسفے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بنیاد رکھی اور پہلی بار بلوچستان کے عوام کو اُن کا حق پہنچایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو مثبت سیاست کرتی ہے اور سیاسی دائرے میں رہتی ہے، ملک میں اس وقت سیاسی بحران ہے، اس کو ایڈریس کر کے مشکلات سے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حال ہی میں حکومت کے ساتھ مل کر ایک آئینی ترمیم پاس کرائی، ن لیگ نے ایک وفد بھیجا اور کہا کہ وہ آئینی ترمیم لے کر آنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے کسی کے پراپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، آئین سازی پارلیمان کا اختیار ہے، ہم نے آئینی عدالتیں بنوائی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش