اسلام آباد(نیوزڈیسک): وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اعلان کررہا ہوں جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اعلان کر رہا ہوں جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل ہے یہ بھی میں نے 2 دن پہلے بتا دیا تھا۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے نوٹیفکیشن ہو گیا ہو، ہماری مرضی جب چاہیں اعلان کردیں، جو عزت اللہ نے فیلڈ مارشل کے ذریعے پاکستان کو دی وہ بےمثال ہے، اپنی حدود میں رہ کر بھارت کے طیارےگرائے جس کو دنیا مان رہی ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا حساب ہے بلی کے خواب میں چیچھڑے، ہم نے بہت جیلیں دیکھیں لیکن کبھی ملک کیخلاف سازش نہیں کی، آرمی چیف بنتے وقت کس نے لانگ مارچ کیا کہ وہ نہ بن سکیں، وزیراعظم کو کیا دھمکی نہ دی گئی لیکن عاصم منیر آرمی چیف بنے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو قمر باجوہ پر بات نہیں کرنی چاہیےکیونکہ وہ فائدہ لے چکے ہیں، جو اپنے لیے فائدہ بھول جائے پھر وہ آج کی رجیم سے متعلق بھی یہی کہےگا، نواز شریف اور فیلڈ مارشل کےگن گا رہا ہوں تو بعد میں بھی ایسا ہی کہوں گا، میری خواجہ آصف سے بول چال نہیں کیونکہ میں ایسا تعلق نہیں رکھتا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس اور بہت کام ہیں وہ صلح کیوں کرائیں گے، اسحاق ڈار کیساتھ روحانی تعلق ہے میں انہیں پیر صاحب کہتا ہوں، اسحاق ڈار نےکبھی نہیں کہا خواجہ آصف کے خلاف بات کرو۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان قابل احترام ہیں لیکن مریم نواز سے متعلق غلط بات کی، فضل الرحمان مریم نواز کو بیٹی کہتے ہیں تو بیٹی سے متعلق ایسی بات نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید پاور میں تھے تو سمجھتے تھے مجھےکوئی نہیں دیکھ رہا، فیض حمید کی ریکارڈنگ ہورہی تھی اور وہ ساری چیزیں پکڑی گئیں، جس ادارےکی تقسیم کے خواب دشمن دیکھے اور اندر سے کوئی کرے تو پھر پکڑا تو جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

’چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں‘

افواجِ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ حالیہ قانون سازی کے بعد دفاعی ڈھانچے میں آنے والی نئی تبدیلیوں کے باعث فوج کی کمان میں کوئی خلا یا رکاوٹ نہیں ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بدستور مکمل اختیار اور کمان کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔پیر کو پاکستانی فوج کے زیر استعمال ‘ایکس’ اکاؤنٹ سے ایک بیان جاری ہوا ، جس میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے نئے عہدے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے کسی قسم کی قانونی مدت کا تعین نہیں کیا گیا، لہٰذا اس عمل میں تاخیر سے نہ کوئی آئینی بحران پیدا ہوتا ہے اور نہ ہی انتظامی خلا پیدا ہوتا ہے۔مذکورہ ایکس اکاؤنٹ سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آفیشل اپڈیٹس جاری کی جاتی ہیں۔ تاہم، سی ڈی ایف نوٹیفکیشن کے حوالے سے حالیہ پوسٹ پر آئی ایس پی آر نے کو باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جو اختیارات اور استثنا حاصل ہے وہ برقرار رہیں گے، اور آرمی چیف کی نئی مدتِ ملازمت نئے عہدے کے ساتھ اس وقت شروع ہوگی جب حکومت باقاعدہ طور پر سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔یعنی قانون کے مطابق جیسے ہی یہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا، آرمی چیف کی نئی پانچ سالہ مدت اسی دن سے دوبارہ شروع تصور کی جائے گی۔ترمیم شدہ آرمی ایکٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کو ختم کرکے اس کی جگہ ”کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ“ کا نیا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے، جو مستقبل میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے ماتحت کام کرے گا۔ اس عہدے پر تقرری، دوبارہ تقرری اور عہدہ رکھنے والے افسر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ مکمل طور پر وزیر اعظم کریں گے، جو عدالتی نظرِ ثانی سے محفوظ ہوگا۔حکومت نے اس نئے دفاعی نظام کو پاکستان کی مسلح افواج میں ”مشترکہ منصوبہ بندی، بہتر ہم آہنگی، اور جدید دفاعی حکمت عملی“ کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، حالانکہ نوٹفکیشن کے اجرا پر عمل شروع ہو چکا ہے اور وزیر اعظم جلد وطن واپس آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی افواہوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کے وطن پہنچتے ہی فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہو جائےگا، وزیر قانون
  • ’آپ کو جنرل باجوہ سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے‘: حنیف عباسی خواجہ آصف کے خلاف بول پڑے
  • ہو سکتا ہے کہ فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہو، حنیف عباسی
  • ’چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں‘
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیرخارجہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
  • وزیر ریلوے حنیف عباسی کا راولپنڈی سے لاہور روانگی سے قبل گرین لائن کیساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کیساتھ گروپ فوٹو
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوسکا
  •  چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا، وزیر دفاع کا اعلان