وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
علی رامے : وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلاحات اور راولپنڈی تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کی بہتری سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں میٹرو بس سروس کو مزید فعال بنانے، اسٹیشنز کی حالت بہتر کرنے اور سروس کا روٹ بڑھانے کے مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں، میٹرو بس سروس کی بہتری کے لیے مشترکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ روزانہ ہزاروں مسافر راولپنڈی تا اسلام آباد میٹرو بس سروس استعمال کرتے ہیں، اس لیے اس کی بہتری ناگزیر ہے۔
ملاقات میں عوامی سہولت اور سموگ میں کمی کے لیے الیکٹرک ٹرانسپورٹ کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسوں کا اجرا کیا گیا ہے اور ای بسوں کے دائرہ کار میں بتدریج توسیع کی جا رہی ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے پنجاب کے ٹرانسپورٹ شعبے میں جاری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں بلاسود قرضوں کے اجرا کی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
’’ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ، میرا وعدہ ہے سعودی عرب بھجواؤں گا‘‘: محسن نقوی کی نوجوان سے گفتگو وائرل
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اچانک دورے کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ محسن نقوی نے نوجوان سے سوال کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کہاں ہے؟ گاڑی چلانی آتی ہے؟ پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوایا؟ مسافر نے جواب دیا کہ گاڑی چلانی آتی ہے لیکن لائسنس نہیں ہے اور نہ ہی بنوایا۔ وزیر داخلہ نے نوجوان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے آپ کو سعودی عرب بھیجوں گا لیکن پہلے یہاں ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر وہاں جا کر دھکے کھاؤ گے۔ ڈرائیور کی نوکری ہے اور لائسنس نہیں، وہاں سعودیہ والوں نے آپ کا اچھی طرح ٹیسٹ و امتحان لینا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سٹاف کو نوجوان مسافر کی سیٹ ائیرلائن سے کہہ کر ایک ہفتہ آگے کروانے اور نمبر لیکر لائسنس بنوا کر دینے کی ہدایت کر دی۔