اسلام آباد: سبزی منڈی کے قریب حملے میں اے ایس آئی علی اکبر شہید، وزیر داخلہ کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
اسلام آباد کی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم شخص کے حملے میں پولیس اہلکار، اے ایس آئی علی اکبر، شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اے ایس آئی علی اکبر پیدل سپریم کورٹ کی ڈیوٹی سے واپس جا رہے تھے کہ اچانک حملہ آور نے ان پر خنجر سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید اہلکار کے سوگوار خاندان کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور انصاف کی مکمل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔