راولپنڈی: نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی کے آئی جے پی روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس جس میں اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار کی لاش کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تھانہ پیرودھائی پولیس کی جانب سے وفاقی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار
پڑھیں:
ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں مبینہ طور پر جعلی بین الاقوامی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے صحت کی جعلی دستاویزات پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اے بی این نیوز نے شہر میں کام کرنے والے مبینہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ ورک پر افراد کو جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا شبہ ہے۔
رپورٹ نے سرکاری صحت کے ریکارڈ کے غلط استعمال اور صحت عامہ اور بین الاقوامی سفری تعمیل کے لیے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں گے اور اگر دعوے درست ثابت ہوئے تو ملوث پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔