پشاور؍ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کواٹر پر خود کش دھماکہ کے بعد ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دھماکوں سے متاثرہ مقامات کا معائنہ کیا اور فیڈرل کانسٹیبلری کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے بعد اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کو فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی شجاعت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے تینوں جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ ایف سی کانسٹیبلز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور 3 خودکش بمباروں کو 3 منٹ میں جہنم واصل کیا۔ جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے گا۔ شہداء نے جوانمردی کی  لازوال  مثال  قائم کی اور دشمن  کے حملے کو پسپا کیا۔ جس دلیری سے آپ نے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر آئی جی خیبر پی کے  پولیس ذوالفقار حمید، کمانڈنٹ  فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔ قبل ازیں  محسن نقوی اور آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویڈیو کانفرنس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے افسران کی ادارہ جاتی استعداد کار میں مزید بہتری کیلئے تربیتی پروگرامز شروع کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی اور ایف آئی اے کے ساتھ آسٹریلوی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ ملاقات میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے آسٹریلوی ہم منصب کو ٹیم کیلئے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ آخر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آسٹریلوی وزیر داخلہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔ جبکہ دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری