فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور اس امر کا اظہار کیا کہ مصر پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

 غزہ کی تعمیر کیلیے پاکستان سے تعاون بڑھانے کی اپیل، مصری وزیرِ خارجہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد کے دورے پر موجود مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے تجویز کردہ عالمی استحکام فورس (ISF) کا کردار سختی سے محدود رکھا جانا چاہیے تاکہ فورس کا مقصد صرف جنگ بندی کی نگرانی اور سرحدی سیکیورٹی تک محدود رہے، نہ کہ غزہ میں کوئی نیا سیاسی یا فوجی نظام نافذ کرنا۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مصری وزیرِ خارجہ نے کہا کہ غزہ کے لیے عالمی استحکام فورس کا اصل مقصد امن نافذ کرنا نہیں بلکہ موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے،فورس سے متعلق تفصیلات، مینڈیٹ اور دستوں کی فراہمی جیسے اہم امور پر عالمی شراکت داروں خصوصاً امریکاکے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

بدر عبدالعاطی نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ غزہ کی تعمیرِ نو اور بحالی کے عمل میں مزید نمایاں کردار ادا کرے،  مصر جلد غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں پاکستان سے مالی معاونت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے، تکنیکی تعاون اور طبی خدمات میں بھی شمولیت کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اس وقت تقریباً 50 ہزار ایسے مریض موجود ہیں جنہیں فوری طبی مدد کی ضرورت ہے، اور عالمی تعاون کے بغیر اس بحران سے نمٹنا ناممکن ہے۔

مصری وزیرِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور مصر اس مؤقف پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا واحد راستہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ انہوں نے سوڈان، ایران اور خطے کے دیگر تنازعات کے حوالے سے بھی سیاسی عمل، مکالمے اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

بدر عبدالعاطی نے پاکستان اور مصر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا، دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے نجی شعبے کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • مصری وزیرِ خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون پر گفتگو
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی اہم ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
  • مصری وزیرخارجہ کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
  • پاکستان اور مصر کا سیاسی، معاشی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  •  غزہ کی تعمیر کیلیے پاکستان سے تعاون بڑھانے کی اپیل، مصری وزیرِ خارجہ
  • بین الاقوامی مقابلہ حسن قراّت میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی رہنمائی حاصل رہی: وفاقی وزیر سردار یوسف