پاکستان اور مصر کا سیاسی، معاشی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
پاکستان اور مصر میں سیاسی، معاشی، دفاع، ثقافتی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 500 بزنس ہاؤسز کی فہرست مصر کو فراہم کرے گا، ان بزنسز کو دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ویزا شکایات کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں نے نئی سہولت کاری کا نظام وضع کیا ہے، پاکستان اور مصر کی دہائیوں پر مشتمل برادرانہ دوستی تاریخی، مذہبی اور باہمی احترام پر قائم ہے۔
عبدالعاطی نے کہا کہ مصر اور پاکستان فلسطین میں دو ریاستی حل، خطے میں سیاسی کشیدگی پر قابو اور امن کے لیے مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال خصوصاً غزہ پر تفصیلی غور کیا گیا، پاکستان نے مصر کے کردار کو سراہا ہے۔ پاکستان نے مصر کی انسانی امداد، ثالثی اور جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے بھائی نے پاکستانی اسکالرز کی الاالزہر یونیورسٹی میں اسکالرشپ کو ڈبل کردیا ہے۔
اس موقع پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو میں پاکستان کے کردار اور تعاون کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، تنازع فلسطین کا دو ریاستی حل ہی قابل عمل اور پائیدار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مصر پاکستان کے ساتھ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہے، دہشت گردی کے خلاف اپنے کامیاب ماڈل کی پاکستان سے مکمل شیئرنگ کی پیشکش کردی ہے۔
مصری وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر بات کی ہے، مصر پاکستان کی مختلف فورمز پر حمایت کی قدر کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان اور مصر میں پاکستان نے کہا کہ کے لیے مصر کے
پڑھیں:
چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139 نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔