مصر کی غزہ کی تعمیر نو میں پاکستان کو کلیدی کردار دینے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
مصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد آمد پر مصری وزیر خارجہ نے غزہ کی تعمیرِ نو، نجی شعبے کی شمولیت، طبی امداد اور تکنیکی تعاون میں پاکستانی حصہ داری کی توقع ظاہر کی۔
اسلام آباد پاکستان غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادگی.
عبدالعاطی نے کہا کہ مصر اور پاکستان فلسطین میں دو ریاستی حل، خطے میں سیاسی کشیدگی پر قابو اور امن کے لیے مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں۔
پاکستان آمد پر انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن فورس کا کردار جنگ بندی کی نگرانی اور غزہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر بدر کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے مذاکرات ہوں گے جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطح گفتگو متوقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔