پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم الیکشن کمیشن نے حلقے میں دھاندلی سے متعلق تحریکِ انصاف کے الزامات سختی سے مسترد کردیئے۔ پولنگ ڈے تک کسی جماعت نے افسران پر اعتراض نہیں کیا، ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ مخصوص عناصر حسبِ معمول انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ رویہ عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔

پی ٹی آئی 23 نومبر کو ہری پور کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی الیکشن کے نتائج ماننے سے مسلسل انکاری ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کی انکوائری کا اعلان کر دیا۔ صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے انکوائری کا حکم دیا۔ دھاندلی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دھاندلی کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے اپنے افسران ہی ڈی آر او اور آر او کے فرائض نبھاتے ہیں۔۔ این اے 18 میں بھی یہی طریقہ کار اپنایا گیا ۔ تمام افسران اسی علاقے میں پہلے سے موجود تھے۔ پولنگ کے دن کسی سیاسی جماعت نے افسران کی تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے فارم 45 پہلے سے تیار ہونے کا الزام بھی مکمل طور پر گمراہ کن قرار دے دیا۔ کہا صوبائی انتظامیہ نے پولنگ بیگز اور نتائج آر او آفس میں جمع کرائے، جب کہ سکیورٹی انتظامات بھی مکمل طور پر صوبائی حکومت نے کیے تھے۔ ہر الیکشن کے بعد ایک جیسے الزامات دہرانا جمہوری عمل کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے۔ اگر کسی جماعت کو اعتراض ہے تو متعلقہ فورم یعنی الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرے۔ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق کام کیا ۔ مستقبل میں بھی قوانین پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن