پاکستان اور مصر دہشت گردی کیخلاف متحد، دفاعی و معاشی شراکت داری پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور مصر کے درمیان سیاسی، دفاعی اور معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد العاطی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصری وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے، دونوں ممالک میں سیاسی ڈائیلاگ اور معاشی شراکت داری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، اس کے علاوہ دفاع سمیت باقی تمام شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا۔
سری لنکا میں طوفان دتواہ سے تباہی، پاک بحریہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں مصر کو اپنا شراکت دار سمجھتا ہے، مصری وزیر خارجہ کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان مصر کے ساتھ 250 بزنس ہاؤسز کی فہرست شیئر کرے گا، ان بزنس ہاؤسز میں معیشت کے تمام شعبے شامل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیمبر آفس کامرسز اور کاروباری فیڈریشن سے اس میں مشاورت کریں گے، چھ ماہ بعد اس لسٹ میں 250 بزنس ہاؤسز مزید شامل ہوں گے، پاکستان اور مصر کا بزنس فورم بنایا جائے گا، فورم کا پہلا اجلاس مصر میں ہوگا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصری وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران غزہ سمیت عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، جموں و کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
پاکستان میں آئینی ترامیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتی ہیں: وولکر ترک
وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر نے پاکستانی طلباء کے سکالر شپ ڈبل کرنے کا اعلان کیا ہے، الاظہر یونیورسٹی میں سکالر شپس دیئے جائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور پشاور میں دہشتگرد حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مصر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی و شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے تعاون کریں گے۔
دو نوجوانوں نے حریم فاروق کو کیسے بچایا؟ اداکارہ نے اپنے بچپن کا واقعہ سنادیا
مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان اور مصر کی دوستی باہمی مفاد اور احترام پر مبنی ہے، سیاسی ڈائیلاگ، معاشی شراکت داری، دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے اور مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہیں، زراعت، ادویہ سازی، لائیوسٹاک کے شعبوں میں پاکستان سے تعاون بڑھائیں گے۔
ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کا کہنا تھا کہ مختلف کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہیں، غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردارادا کیا، غزہ کی تعمیر نو میں پاکستان کے کردار اور تعاون کے خواہاں ہیں۔
بھیک نہیں مانگ سکتا، سکون سے رزق حلال کمانے دو!رکشہ ڈرائیور کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے درخواست
انہوں نے کہا کہ مصر،اسرائیل اور فلسطین تنازعے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ تنازع فلسطین کا دوریاستی حل ہی قابل عمل اورپائیدار ہے۔
قبل ازیں مصر کے وزیرخارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمدعبدالعاطی وزارت خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا ، بعدازاں فوٹوسیشن بھی ہوا۔
بعدازاں پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں معیشت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مردان میں اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ، فیکٹری سیل
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے موقع پر مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے کہا کہ پاکستان میں شاندار میزبانی پر شکریہ اداک رتے ہیں، اسلام آباد، پشاور میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں میں جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اورعوام سے تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور مصر کے درمیان سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے، دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز سے مل کر نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اورمصرکے درمیان معیشت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔
Egyptian Foreign Minister Dr.
اسحاق ڈار نے بتایا کہ مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ مشترکہ اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اور مصر کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور بھائی چارہ قائم ہے، تجارت، سکیورٹی ،دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانا پاکستان اور مصرکی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد پاکستان اور مصر کے درمیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصر نے کہا کہ پاکستان معاشی شراکت داری شعبوں میں تعاون میں پاکستان اسلام ا باد پاکستان ا دفاع سمیت پر اتفاق
پڑھیں:
ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر ’چولپون آتا‘ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ روایتی گروپ فوٹو میں شرکت کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 is participating in the SCO Council of Foreign Ministers Meeting in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, today. He joined fellow Foreign Ministers of the SCO Member States for the traditional family photograph… pic.twitter.com/l0EDKploEP
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 24, 2026
ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی امن و استحکام، سیکیورٹی، دہشتگردی کے خلاف تعاون، اقتصادی روابط، تجارت، علاقائی رابطہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے دوران رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب
پاکستان کا مؤقف ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون، امن، اقتصادی ترقی اور رابطوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کرغزستان