ایف آئی اے نے جعلی اور مشتبہ طلبی نوٹسز روکنے کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ایف آئی اے نے جعلی یا مشتبہ طلبی نوٹسز کے اجرا کو روکنے اور نظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اب دفعہ 160 کے تحت جاری تمام طلبی نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے اور ہر نوٹس پر منفرد اور قابلِ تصدیق کیو آر کوڈ درج ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ اگر کسی شہری کو دستی یا مینول نوٹس موصول ہو جس پر کیو آر کوڈ موجود نہ ہو تو اسے مشکوک سمجھا جائے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے مشکوک نوٹسز کی اطلاع [[email protected]](mailto:[email protected]) پر ای میل یا ہیلپ لائن 1991 پر دیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شفافیت کو فروغ دینے اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی حکومتیں چاہتی ہیں کہ مسلمان سر نہ اٹھا سکیں، مولانا ارشد مدنی
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے نیویارک کے میئر زہران ممدانی اور لندن کے میئر صادق خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمان ترقی کی منازل طے کررہے ہیں، لیکن بھارت میں حالات اسکے برعکس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے ایک بار پھر مسلمانوں کے ساتھ سلوک کے حوالے سے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف تعصب بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے نیویارک کے میئر زہران ممدانی اور لندن کے میئر صادق خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمان ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں، لیکن بھارت میں حالات اس کے برعکس ہیں۔ مولانا ارشد مدنی کے مطابق بھارت میں مسلمان وائس چانسلر تک نہیں بن سکتا اور اگر بن جائے تو اسے اعظم خان کی طرح جیل کی ہوا کھانی پڑتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الفلاح یونیورسٹی پر کارروائی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جہاں "ای ڈی" نے بانی جواد احمد صدیقی کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایجنسی دعویٰ کرتی ہے کہ یہ کارروائی دہلی کار دھماکہ معاملے اور اس میں ملوث یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کی سرگرمیوں سے جڑی ہے۔ الفلاح یونیورسٹی کے بانی جواد احمد صدیقی کو منی لانڈرنگ کیس میں 13 دن کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ مولانا ارشد مدنی کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد مسلمانوں کو ہمیشہ خوف اور دباؤ میں رکھنا ہے، تاکہ وہ کبھی سر نہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ مسلمان بے بس ہو گئے ہیں، مگر دنیا کی حقیقت اس کے برعکس ہے۔