راولپنڈی میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی، ایک ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اسلام آباد:
تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی اور بال کاٹنے کے معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا بقیہ کی تلاش جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد چار مرکزی ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد انیس عرف درانی کو کئی روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم واردات کے بعد خیبرپختون خوا فرار ہوگیا تھا۔
یہ پڑھیں : ٹک ٹاکر ایمان پر تشدد اور بال کاٹنے کی وجہ سامنے آ گئی؛ سالگرہ کی تقریب میں کیا ہوا تھا؟
ذرائع کے مطابق دیگر تین ملزمان اور ثنا نامی لڑکی کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر
پڑھیں:
پشاور: سرکاری اسپتال کا بلیک میلرسی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار
پشاور(نیوزڈیسک )این سی سی آئی کی کارروائی،خاتون کی شکایت پربلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب۔پشاور میں خاتون کی شکایت پرخطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا۔ این سی سی آئی نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سرکاری اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر نکلا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
این سی سی آئی کے مطابق ملزم عمران نے شادی کاجھانسہ دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر و ویڈیوزحاصل کیں اور بعد ازاں بلیک میل کرکے لاکھ روپے تاوان مانگا۔ ریکارڈ کیے گئے بیانات کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو نازیبا ویڈیو بھیج کربلیک میلنگ کی کوشش کی۔این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں خفیہ ملاقات طے کروا کے چھاپہ مارکر ملزم کو موقع پرگرفتارکیا۔ گرفتاری کے دوران قیمتی موبائل فون، واٹس ایپ چیٹ اور متعدد خواتین کی خفیہ ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔