ہر میڈیا چینلز میں جائیں گے، ہم نے بھارتی میڈیا سے بات کی بھارتی حکومت سے نہیں، علیمہ خانہر میڈیا چینلز میں جائیں گے، ہم نے بھارت کے میڈیا سے بات کی حکومت سے نہیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہم ہر میڈیا چینلز پر جائیں گے، ہم نے بھارتی میڈیا سے بات کی ہے بھارتی حکومت سے نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پاکستان سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں۔ عمران خان ایک عالمی لیڈر ہیں، بھارت کے مسلمان بھی عمران خان کو پسند کرتے ہیں اور ان کی امید بھی عمران خان ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم
علیمہ خان نے کہا کہ ہم ہر انٹرنیشنل میڈیا پر جائیں گے۔ میڈیا لوگوں کے نمائندے ہوتے ہیں، ہم انڈین حکومت سے نہیں میڈیا سے بات کررہے ہیں، انگلینڈ، امریکا ہو یا انڈیا سب جگہ سے ہمارے ساتھ لوگ رابطہ کررہے ہیں اور انہیں عمران خان کی فکر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو انڈین میڈیا سے بات کرنے کی فکر ہے لیکن عمران خان سے کیا ہورہا ہے اس کی فکر نہیں ہے، وہ غیرقانونی طور پر قید سابق وزیراعظم ہیں اس پر بھی میڈیا کو آواز اٹھانی چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی میڈیا پی ٹی آئی علیمہ خان عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا پی ٹی ا ئی علیمہ خان حکومت سے نہیں میڈیا سے بات علیمہ خان جائیں گے
پڑھیں:
عمران کا بال بھی بیکا ہوا تو دیکھنا، عوام انکا کیا حال کریگی، علیمہ، فاتحہ خوانی پر برہم
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر فاتحہ پڑھنے والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی؟ کس نے کہا فاتحہ پڑھ لو! اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام ان کا کیا حال کرے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہل کاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے، پورے پاکستان کی پولیس، بیورو کریسی اور اداروں کے اندر لوگ دل سے ہمارے ساتھ ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ جوان بچوں کا غصہ دیکھ کر مجھے ڈر لگ رہا ہے، پاکستان کو اس طرح نہ دھکیلیں جہاں عوام کا غصہ کنٹرول میں نہ رہے، چور ڈاکو کو اوپر بیٹھا دیا جائے تو انتشار ہوتا ہے، حکمران انتشار چاہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں فاتحہ پڑھ لیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام ان کا کیا حال کرے گی، فاتحہ والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت آج صرف 15 منٹ چلی ہے، تین رکنی بینچ کے حکم کو پولیس مان نہیں رہی یہ توہین عدالت ہے، چیف جسٹس کو اوپن کورٹ میں بات چیت کرنے کا بھی کہا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کچھ طے کرلو کیا طے کرلیں؟
ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ لوگوں کو سڑکوں پر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کا اور پاکستانیوں کا موڈ دیکھ لیں، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اندرون و بیرون ملک یہ کہیں نہیں بچیں گیے، بیرون ملک پاکستانیوں کا بھی موڈ دیکھ لیں۔