پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کی بات کرنے والے نام نہاد لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں۔
ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہی بیٹھ کر پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ میری ذمے داری ہے۔
پاکپتن میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ،عوام پکڑ دھکڑ اور مقدمات سے نالاں ہیں : سماجی حلقے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔