طلبہ میں منشیات کے پھیلاؤ پر شدید تشویش ہے، ضیا لنجار
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ طلبہ میں منشیات کے پھیلاؤ پر شدید تشویش ہے، منشیات کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ منشیات فری کراچی، منشیات فری سندھ اور منشیات فری پاکستان ہو، شہریوں کو منشیات کے عذاب سے بچانا اولین ترجیح ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اعتراف کیا ہے کہ ہم نےپہلے ہی بہت دیرکردی، اسی وجہ سےڈاکوؤں کےخلاف آپریشن مکمل نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ اپنا کام کسی اور پر ڈالنے کی کوشش نہیں کر رہا ہوں، ہر کسی کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزیر ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں، گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں پہلے گرفتار ہو چکے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ منشیات کے ضیا لنجار
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔