سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بھارتی فلم ’دھریندر‘ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے فلم سازوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

حال ہی میں نورین اسلم نے جیو ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں بھارتی فلم دھریندر میں چوہدری اسلم کے کردار، رحمٰن ڈکیت کو ہیرو دکھانے اور سیاسی جماعت پی پی پی کی مبہم عکاسی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

نورین اسلم نے نامناسب ڈائیلاگ پر بھارتی فلم سازوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ٹریلر میں کہا گیا کہ شیطان اور جن سے پیدا ہونے والے بچے کو چوہدری اسلم کہتے ہیں۔ میرے مطابق اس جملے سے چوہدری کی والدہ کی کردار کشی ہوتی ہے۔ ہم مسلمان ہیں، اسلامی ملک میں رہتے ہیں، ہمارے یہاں شیطان اور جنوں سے عورتوں کے تعلقات نہیں ہوتے، چوہدری کی والدہ پاکیزہ اور نیک خاتون تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)


انہوں نے کہا کہ ’اداکار کبھی غلط نہیں ہوتا یہ رائٹر کا کمال ہے، بھارتی رائٹرز نے ہمیشہ پاکستان کو دہشتگرد ملک دکھایا ہے، جبکہ اُس بھارتی کرنل پر خاموشی اختیار کرلی جس نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے چوہدری اسلم پر جوا کھیلا ہے۔ چوہدری ہیرو ہے یا وِلن یہ سب کا اپنا اپنا نظریہ ہے مجھے اس سے اختلاف نہیں، آپ ہر ایک کے لیے اچھے نہیں ہوسکتے لیکن چوہدری نے اپنی مٹی سے وفا کی ہے۔‘

نورین اسلم نے کہا کہ بھارتی فلم میں چوہدری کے کردار کو کیسا دکھایا ہے یہ تو 5 دسمبر کو پتہ چلے گا لیکن اگر انہوں نے چوہدری کے خلاف کوئی پروپیگنڈا کرنے کی کوشکش کی تو میں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’بین الاقوامی سطح پر ٹی ٹی پی دہشتگرد تنظیم ہے، رحمٰن ڈکیت تو اتنا بڑا دہشت گرد نہیں تھا جتنا بڑا اسے دکھایا گیا۔ چوہدری نے رحمٰن سے بڑے بڑے دہشت گردوں کا انکاؤنٹر کیا ہے، اس کی تو سمجھ آتی ہے لیکن یہ تو بھتہ خور تھا، منشیات میں ملوث تھا، اتنا بڑا تو ڈان نہیں تھا، ایسا کیوں کیا؟ یہ تو وہی (فلم بنانے والے) جانتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’فلم ریلیز ہوگی تو پتہ چلے گا کہ کیا ٹی ٹی پی کا ترجمان سنجے دت کو کال کرتا ہے یا نہیں اور اگر کرتا ہے تو وہ اس کا کیا جواب دیتے ہیں، کیونکہ چوہدری نے کیا کہا تھا وہ تو پوری دنیا جانتی ہے آج بھی وہ کلپ یوٹیوب پر موجود ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)


نورین اسلم نے بھارتی فلم میں پی پی پی کی مبہم عکاسی پر بلاول بھٹو سے ردعمل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلم کے ٹریلر میں ایک جلسہ دکھایا گیا ہے جس میں ایک طرف شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر ہے، ایک طرف عوام ہے اور ایک طرف رحمٰن ڈکیت ہے، اس سے یہ لوگ کیا دیکھانا چاہتے ہی؟ مجھے لگتا ہے کہ اس کے خلاف ترجمان پی پی اور بلاول بھٹو کو بیان دینا چاہیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)


واضح رہے کہ پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم دھریندر 5 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی، جس میں اہم پاکستانی شخصیات کو مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، اور سنجے دت شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چوہدری اسلم بھارتی فلم کہا کہ

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے