9 مئی کے مقدمات: اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
رجسٹرار آفس لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔
اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔
اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم دے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میاں محمود الرشید کی اعجاز چوہدری
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔