Juraat:
2026-06-03@05:23:41 GMT

بالی وڈ فلم دھرندھر کا ٹریلر،پاکستان میں شدید ردعمل

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

بالی وڈ فلم دھرندھر کا ٹریلر،پاکستان میں شدید ردعمل

حکومت سندھ فلم کے حوالے سے اپنا واضح موقف دیں، بیوہ چودھری اسلم

بالی وڈ فلم دھرندھر کے ٹریلر پر چودھری اسلم کی اہلیہ نے اسے گمراہ کن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سندھ فلم کے حوالے سے اپنا واضح موقف دیں تاکہ غلط فہمیاں دور ہو سکیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ فلم دھرندھر کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی پاکستان میں سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔

18نومبر کو جاری کیے گئے ٹریلر پر مختلف حلقوں نے اعتراضات اٹھائے ہیں کہ فلم میں پاکستانی شخصیات سے مشابہ کرداروں کو متنازع انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ اور سنجے دت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے الزام عائد کیا کہ فلم غیر ضروری تنازع کھڑا کرنے کی کوشش ہے اور بعض واقعات کو مسخ شدہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ چودھری اسلم کی اہلیہ نے بھی فلم کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے ٹریلر کو گمراہ کن قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ فلم میں رحمان ڈکیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، حالانکہ وہ صرف لیاری کے چند علاقوں تک محدود ایک چھوٹا مجرم تھا۔ انہوں نے ٹریلر میں دکھائے گئے لیاری جلسے کے سین پر بھی اعتراض اٹھایا، جہاں بینظیر بھٹو کی تصویر کے سامنے رحمان ڈکیت کو عوام سے خطاب کرتے دکھایا گیا ہے۔

ان کے مطابق یہ سب حقائق کے خلاف اور غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش ہے۔چودھری اسلم کی بیوہ نے کہا کہ اگر کسی کو نمایاں دکھایا جانا چاہیے تو وہ چودھری اسلم ہیں، جنہوں نے کراچی بھر میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور فرض کی راہ میں جان قربان کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور حکومت سندھ فلم کے حوالے سے اپنا واضح موقف دیں تاکہ غلط فہمیاں دور ہو سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: چودھری اسلم فلم کے

پڑھیں:

بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم

 احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔

پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔ 

احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔ 

احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بلوں کے یونٹ کو مسابقتی ریٹ پر لایا جائے تاکہ بلز برداشت ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے
  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم