افواجِ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ حالیہ قانون سازی کے بعد دفاعی ڈھانچے میں آنے والی نئی تبدیلیوں کے باعث فوج کی کمان میں کوئی خلا یا رکاوٹ نہیں ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بدستور مکمل اختیار اور کمان کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔پیر کو پاکستانی فوج کے زیر استعمال ‘ایکس’ اکاؤنٹ سے ایک بیان جاری ہوا ، جس میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے نئے عہدے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے کسی قسم کی قانونی مدت کا تعین نہیں کیا گیا، لہٰذا اس عمل میں تاخیر سے نہ کوئی آئینی بحران پیدا ہوتا ہے اور نہ ہی انتظامی خلا پیدا ہوتا ہے۔مذکورہ ایکس اکاؤنٹ سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آفیشل اپڈیٹس جاری کی جاتی ہیں۔ تاہم، سی ڈی ایف نوٹیفکیشن کے حوالے سے حالیہ پوسٹ پر آئی ایس پی آر نے کو باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جو اختیارات اور استثنا حاصل ہے وہ برقرار رہیں گے، اور آرمی چیف کی نئی مدتِ ملازمت نئے عہدے کے ساتھ اس وقت شروع ہوگی جب حکومت باقاعدہ طور پر سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔یعنی قانون کے مطابق جیسے ہی یہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا، آرمی چیف کی نئی پانچ سالہ مدت اسی دن سے دوبارہ شروع تصور کی جائے گی۔ترمیم شدہ آرمی ایکٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کو ختم کرکے اس کی جگہ ”کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ“ کا نیا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے، جو مستقبل میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے ماتحت کام کرے گا۔ اس عہدے پر تقرری، دوبارہ تقرری اور عہدہ رکھنے والے افسر کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ مکمل طور پر وزیر اعظم کریں گے، جو عدالتی نظرِ ثانی سے محفوظ ہوگا۔حکومت نے اس نئے دفاعی نظام کو پاکستان کی مسلح افواج میں ”مشترکہ منصوبہ بندی، بہتر ہم آہنگی، اور جدید دفاعی حکمت عملی“ کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، حالانکہ نوٹفکیشن کے اجرا پر عمل شروع ہو چکا ہے اور وزیر اعظم جلد وطن واپس آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی افواہوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی ڈی ایف چیف آف

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار