1971 معرکہ کمال پور؛ لیفٹیننٹ محمد علی نے دشمن کو کیسے پھنسایا؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
سن 1971 میں مشرقی پاکستان کے محاذ پر محدود وسائل کے باوجود پاکستان آرمی کے جوانوں نے ملک کے دفاع کو مقدم رکھا۔
مشرقی پاکستان کے علاقے کمال پور کی سرحد پر دشمن کی جانب سے وقتاً فوقتاً حملوں کا سلسلہ جاری تھا۔
دُشمن بھارت نے دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی کی بٹالین سائز فورس کے ذریعے کمال پور میں واقع پاکستان آرمی کی بارڈ پوسٹ پر حملہ کیا۔ کمال پور کے دفاع کی ذمہ داری لیفٹیننٹ محمد علی کی قیادت میں بلوچ رجمنٹ، ویسٹ پاکستان رینجرز اور رضاکاروں کے پاس تھی۔
حملے کے آغاز پر لیفٹیننٹ محمد علی نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جوانوں کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کا حکم دیا۔
لیفٹیننٹ محمد علی نے اپنی بہادری، حوصلے اور دانشمندی سے میدان جنگ میں دشمن کو اپنے کارگر فائری ہتھیاروں کی زد میں آنے تک فائر کو روکے رکھا، جب لیفٹیننٹ محمد علی کو یقین ہوگیا کہ دشمن مکمل طور پر پھنس چکا ہے تو آپ نے تمام موجود ہتھیاروں سے دشمن پر اچانک اور شدید حملہ کیا۔
لیفٹیننٹ محمد علی کی اس پیشہ ورانہ حکمت عملی کے پیش نظر دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کے ساتھ پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
پاکستان آرمی کے اس بہادرانہ دفاعی حملے اور فائر ڈسپلن کے سبب دُشمن کے 120فوجی جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوئے۔ دشمن کی 14مشین گنیں، راکٹ لانچرز، ریڈیو ٹرانسمیشن سیٹس اور 26رائفلوں سمیت کثیر مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔
لیفٹیننٹ محمد علی کی داستانِ شجاعت تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کی جا سکے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ محمد علی کمال پور
پڑھیں:
عدنان سمیع نے 120 کلو وزن کیسے کم کیا؟
نامور گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے 120 کلو وزن کیسے کم کیا؟ گلوکار کی ‘نو بریڈ، نو رائس، نو شوگر’ ڈائٹ پلان کی تفصیل سامنے آگئی۔
عدنان سمیع نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 230 کلو سے 110 کلو تک کا سفر بغیر کسی باریئٹرک سرجری یا لائپوسکشن کے محض سخت ڈائٹ پلان اور ورزش کے ذریعے کم کیا۔
گلوکار نے ایک پروگرام میں اپنے غیر معمولی وزن میں کمی کی تفصیلات بیان کیں۔
عدنان سمیع نے گفتگو کے دوران کہا کہ میرا وزن کم ہونے پر طرح طرح کی افواہیں گردش کرتی رہیں کسی نے کہا میں نے باریئٹرک سرجری کرائی، کسی نے کہا لائپوسکشن کرایا جبکہ 230 کلو وزن کے لیے تو شاید ویکیوم کلینر کی ضرورت پڑتی۔
View this post on InstagramA post shared by India TV Aap Ki Adalat (@indiatvaapkiadalat)
انہوں نے واضح کیا کہ میرے وزن میں حیران کن کمی کے پیچھے بنیادی وجہ ایک انتہائی سخت ڈائٹ پلان تھا نو بریڈ، نو رائس، نو شوگر، نو آئل، نو الکوحل، جس کی مدد سے میں نے صرف پہلے مہینے میں 20 کلو وزن کم کیا۔
گلوکار کے مطابق ایک دن شاپنگ مال میں مجھے ایک خوبصورت ٹی شرٹ پسند آئی، لیکن اس کا سائز XL تھا جبکہ وہ اُس وقت میں 9XL پہنتا تھا، میں نے وہ شرٹ خرید لی، جب بھی لگتا کہ شاید وزن کم ہوا ہے، میں وہ ٹی شرٹ پہن کر دیکھتا، پھر ایک دن وہ ٹی شرٹ بالکل فِٹ آ گئی، وہ رات کے تین بجے کا وقت تھا، میں خوشی سے اچھل پڑا اور فوراً والد کو فون کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزن محنت سے کم کیا، زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، وزن کم کرنے کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا، مگر درست ڈائٹ، مستقل مزاجی اور ورزش کے ذریعے ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔