عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر ملک کو بدنام کر رہی ہیں‘عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-23
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر جاکر ملک کو بدنام کر رہی ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا تھا، عدالت میں پیش ہو کر پی ٹی آئی کے وکیل کے سوالوں کا جواب دیا، بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر الزامات مختلف فورمز پر دہرائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جتنے فیصلے تھے روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں، تمام معاشی اور سیاسی فیصلے ان کی اہلیہ کرتی تھیں، آج دنیا کے جریدے کہہ رہے ہیں کہ بانی کے فیصلوں کے پیچھے جھوٹ اور بہتان کا پورا نظام تھا۔ ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے 2017 کے دھرنوں کے دوران بھی جھوٹے الزامات لگائے، بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے کہنے پر حکومتی فیصلے کیا کرتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست منافقت، جھوٹ اور بہتان کے سوا کچھ نہیں تھی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا وانا کیڈٹ کالج کا واقعہ، اے پی ایس پشاور سے بڑا سانحہ ہو سکتا تھا، وانا میں پاک فوج نے کامیاب آپریشن کر کے 500 سے زاید طلبا کو بازیاب کرایا، وانا کیڈٹ کالج پر پاک فوج نے مہارت اور بہادری سے آپریشن کیا، ہماری پاک فوج اور ہماری فورسز خراج تحسین کے لائق ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی ہے، ہم ہر دہشتگرد کا پیچھا کر رہے ہیں، کسی کی پسند اور ناپسند سے فیصلے نہیں ہوں گے، ملک آئین اور قانون کے تحت چل رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا مطالبہ غیر قانونی ہے، یہ مٹھی بھر لوگ ہیں اور روز غیر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرتے ہیں، امن و امان کی صورتحال خراب کر کے کسی سے ملاقات نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی کے تمام سوشل اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے چل رہے ہیں، یہ لوگ بھارت اور افغانستان سے مہم چلوا کر خود ایکسپوز ہورہے ہیں، یہ لوگ دشمنوں کے ساتھ ملکر سازشیں کرتے ہیں، گالیوں، مہم اور الزامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کے پی میں چل رہی ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا سدباب نہ کر سکی، کے پی کی صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے ، ان کی کارکردگی صفر ہے، پی ٹی آئی کا ملک دشمن کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ، کے پی میں بہت بڑا ڈرگ کارٹل موجود ہے، آج بھی کے پی میں پہاڑ کاٹے جا رہے ہیں، کانوں کے غیر قانونی ٹھیکے چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت ڈرگ اسمگلنگ کو پروموٹ کر رہی ہے، تمباکو مافیا اگر ٹیکس دینا شروع کر دے تو 500 ارب کا ٹیکس جمع ہو سکتا ہے، کے پی میں برسر اقتدار لوگوں کی جیبیں بھری جاتی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 9 مئی کو بھی کور کمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں جتھوں کو لے کر کور کمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں، جس کے شواہد موجود ہیں، بھارت اور افغانستان کے چینلز پر جاکر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں انٹرویوز دیتی ہیں، بھارتی چینلز پر جاکر یہ لوگ ملک کو بدنام کر رہے ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، ان لوگوں نے بھارتی چینلز پر جاکر کشمیر کی بات کی؟ معرکہ حق کی بات کی؟ عطا تارڑ نے کہا کہ سزا یافتہ شخص کے لیے آپ بھارتی میڈیا پر جاکر انٹرویو دیتے ہیں، بھارتی میڈیا اور افغان میڈیا پر آج پراپیگینڈا کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کاش بھارتی میڈیا پر مودی کی مذمت کرتیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی کو حملہ فوج کو کمزور کرنے کے لیے تھا، 9 مئی کا منصوبہ ناکام ہوا، ان کو منہ کی کھانی پڑی، یہ چاہتے تھے کہ فوج اندرونی طور پر کمزور ہو لیکن کا ان کا منصوبہ ناکام ہوا۔ ان کا کہنا تھا معرکہ حق میں ہماری فوج کامیاب ہوئی، لیکن یہ چاہتے تھے کہ مشرقی اور مغربی بارڈر کمزور ہو، یہ چاہتے ہیں کہ سیکیورٹی صورتحال پر توجہ نہ رہے، یہ فوج کے خلاف مہم چلاتے ہیں، لیکن ہماری مسلح افواج میں کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کی بھارتی چینلز پر ان کا کہنا تھا چینلز پر جاکر وفاقی وزیر کے پی میں نے کہا کہ کی بہنیں رہے ہیں
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔